پاکستان، افغان طلبہ کے لیے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان، افغان طلبہ کے لیے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان، افغان طلبہ کے لیے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے صوبہ قندھار میں کومسیٹس کا کیمپس قائم کرنا چاہتا ہے۔

سی آر ایس ایس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دوسری یوتھ انٹرپرینیور کانفرنس برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کو اپنے خیالات و نظریات اور تجربات بانٹنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی طرف سے ملک کی تقریباً تمام یونیورسٹیز کو افغان طلباء کے لیے کھولنے کے رجحان کے بارے میں یقین ہے جو پورے افغانستان میں سائنسی اور انکیوبیشن مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف معیاری تعلیم و ترقی ہی طلباء کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں پر اختلافات کو نظر انداز کرنے اور دشمنیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک صحت مند مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک بہت بڑی ذمے داری عائد ہے۔ ماضی کے تاریک سایوں سے نکلنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں جدت طرازی کے ذریعے ہی اپنی راہ کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی آپس میں انتہائی باہم انداز میں جڑی ہوئی ہے، لہٰذا دونوں ملکوں کو باہمی فوائد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک افغان کارپوریشنز نے خصوصاً لوگوں سے لوگوں تک رابطوں کے ذریعے غیر معمولی ترقی کی ہے اور یہ ایک خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرکاری و نجی شعبے کے باہمی منصوبوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کی آوازوں کو سنا جاسکے کیونکہ نوجوانوں کا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اتفاق رائے سے تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو