ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ نے ہوم پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن متعارف کرادیا

ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ نے ہوم پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن متعارف کرادیا

ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ نے ہوم پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن متعارف کرادیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) اور مائیکرو سافٹ نے طلبا کو ہوم پلیٹ فارم سرٹیفیکیشن پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام متعارف کرایا ہے۔ ایچ ای سی اور مائیکروسافٹ کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق ، سرٹیفیکیشن کا اندراج کرنے والے پہلے 2000 طلباء کو بلا معاوضہ سرٹیفیکیشن دی جائیگی۔

اس اقدام سے تعلیم اور ملازمت کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد کی جاسکیگی، اور اس طرح طلباء وبائی مرض کے دوران مزید مہارت حاصل کرسکیں گے۔ گذشتہ ایک دہائی سے، مائیکروسافٹ اعلی تعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے استعمال کو بڑھانے میں ایچ ای سی کے ساتھ تعاون کار رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم کا بیان غیر ذمے دارانہ اور تکلیف دہ ہے، قیصرانی

مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن ، طلبا کو روڈ میپ کی تربیت فراہم کرے گا۔ جن شعبوں میں تعلیم فراہم کی جائیگی ان میں پروڈکٹیویٹی ، کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس ، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ) اور ایم او ایس (مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ) جیسی سرٹیفیکیشن ان افراد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی جو اپنی صلاحیتوں کی ابھارنے اور اپنے کیریئر کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اے ای یو کی پسماندہ علاقوں تک اپنے نیٹ ورک کی توسیع

امتحانات میں آفس 365 کے تمام ٹولز کو ذہن میں رکھا جائیگا کیونکہ یہ تمام ٹولز ٹیک فوکسڈ تعلیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کلاؤڈ فنڈامینٹل، سرٹیفیکیشن پاتھ میں سے ایک ہے جس میں اظیور فنڈامینٹل ، ڈائنامکس 365 فنڈامینٹل اور مائیکروسافٹ 365 فنڈامینٹل شامل ہیں۔  

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو