ایچ ای سی کی جانب سے لوکل چیلنج فنڈ کے لیے تحقیقی تجاویز کی دعوت
ایچ ای سی کی جانب سے لوکل چیلنج فنڈ کے لیے تحقیقی تجاویز کی دعوت
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لوکل چیلنج فنڈ (ایل سی ایف) کا اعلان کیا ہے جہاں سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیز اور ڈگری دینے والے اداروں کے فیکلٹی ممبران تحقیقی تجاویز پیش کریں گے جو مقامی سطح پر درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کی معاونت سے نیا پروگرام
ایچ ای سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل سی ایف کا مقصد ایسے تحقیقی منصوبوں کی حمایت کرنا ہے جو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) سے وابستہ موضوعات کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر متعلقہ سماجی و معاشی امور کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمدہ ترین ریسرچ ورک پر ایوارڈز کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ، آزاد اور شفاف تشخیص اور بین الاقوامی معیار پر مبنی انتخاب کے عمل کے عین مطابق کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایچ ای آئی سے فیکلٹی ممبر (پی ایچ ڈی یا ایف سی پی ایس، ایم سی پی ایس، ایف آر سی ایس) ہوں جو تحقیقی اداروں میں شامل نہیں ہیں جیسا کہ جی سی ایف 2020 کال کے لیے مخصوص ہے۔
مزید پڑھیں: کے پی کے میں نجی اسکولوں کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا اعلان
پراجیکٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر بروز منگل ہے۔ اس پراجیکٹ کی آئوٹ لائنز کو ایچ ای سی آن لائن پورٹل کے توسط سے جمع کروانا چاہیے۔ ایک بار آئوٹ لائنز پیش ہو جانے کے بعد امیدواروں کو مکمل پراجیکٹ پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
ایل سی ایف پاکستان میں سرگرم ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (ایچ ای ڈی پی) کا ایک اہم عنصر ہے جو ورلڈ بینک کے تعاون سے چلایا جاتا ہے اور ایچ ای سی کے توسط سے نافذ کیا جاتا ہے۔