ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبا کے لیے لاء گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبا کے لیے لاء گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
ایچ ای سی نے مندرجہ ذیل زمرہ جات میں بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے لوکل ایل ایل بی (5 سال) مقامی ایل ایل ایم، غیر ملکی ایل ایل ایم، غیر ملکی پی ایچ ڈی سمیت قانون کے مطالعہ کی غرض سے اسکالرشپ ایوارڈ کے لیے صوبہ بلوچستان کے ڈومیسائل یا لوکل سرٹیفکیٹ رکھنے والے درخواست دہندگان سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات 18مارچ،2021 ہے۔
ایچ ای سی نے درخواست دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف کی صورت میں مدد حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ سے پہلے مناسب درخواست دیں۔
کمیشن نے درخواست دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے اہلیت کے معیار اور دیگر اہم معلومات کا اچھی طرح مطالعہ کریں۔
اہلیت کا معیار:
درخواست دہندہ کے پاس صوبہ بلوچستان کا ڈومیسائل یا لوکل سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ درخواستوں کی آخری تاریخ کے مطابق زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ذیل میں درج ہے۔
ایل ایل بی (پانچ سال) 25 سال۔
ایل ایل ایم، 30 سال۔
پی ایچ ڈی، 35 سال۔
ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں پر لازم ہے کہ انہوں نے درخواستوں کی اختتامی تاریخ سے قبل ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے بالترتیب ایچ ایس ایس سی یا اس کے مساوی، ایل ایل بی، ایل ایل ایم مکمل کیا ہو۔
ایل ایل بی کے لیے ضروری ہے کہ امیدواروں نے لازمی طور پر بی او آئی اور ایس ای انٹرمیڈیٹ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ 12 سال کی تعلیم مکمل کی ہو یا اس کے مساوی ہو۔
ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے لیے لازمی ہے کہ امیدواروں نے بیچلرز ڈگری میں کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ڈی آئی اے سے بالترتیب ایل ایل بی، ایل ایل ایم مکمل کیا ہو۔
درخواست دہندہ کو اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر (جمع ٹیسٹ اسکور) حاصل کرنا ہوگا۔
درخواست دہندہ کو اختتامی تاریخ پر یا اس سے پہلے مطلوبہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنی ہوگی۔
کوئی بھی درخواست گزار جو پہلے ہی کسی دوسری اسکالرشپ کا فائدہ اٹھا رہا ہو وہ درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔
اسکالرشپ پروگرام کے لیے یہاں درخواست دی جا سکتی ہے۔