پنجاب حکومت کا اہم اقدام، اسٹوڈنٹس کے لیے مفت لنچ سروس کا آغاز
پنجاب حکومت کا اہم اقدام، اسٹوڈنٹس کے لیے مفت لنچ سروس کا آغاز
پنجاب حکومت نے نوجوان طلباء میں بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب (ایس ای ڈی) نے پرائمری طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے فوڈ چیریٹی تنظیم اللہ والے ٹرسٹ کے ساتھ شراکت کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پورے پنجاب میں پرائمری طلبا کو روزانہ ایک وقت کا مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس نے اللہ والے ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر صوبے کے 100 اسکولوں میں مفت کھانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، تاہم آنے والے مہینوں میں جلد ہی اسے صوبے کے باقی حصوں میں بھی بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے 68 اسکالرز روپوش ہو گئے
شہریوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے پرائمری طلبا کے لیے مفت کھانے کے اس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی سے خاص طور پر محروم پس منظر رکھنے والے نادار اور غریب طلباء کو فائدہ ہوگا۔