بلوچستان کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
بلوچستان کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات شروع کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر نے تصدیق کی کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کیسز کے پھیلنے کے تناظر میں صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق ، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں یکم مارچ 2021 کو شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے ساتھ موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر 2020 سے شروع ہوں گی اور 28 فروری 2021 تک جاری رہیں گی۔ یار محمد رند کا یہ بیان وزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کانفرنس کے تعلیمی اداروں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ 23 نومبر کو آئی پی ای ایم سی کے اجلاس میں اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بحریہ کالج اسلام آباد کا پرائمری سیکشن بند
ادھر سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے اس سال صوبے میں موسم سرما کی تعلیمی تعطیلات نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، اور یہ کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کو پہلے ہی کافی چھٹیاں دی جاچکی ہیں