سرگودھا یونیورسٹی کے چارسائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل
سرگودھا یونیورسٹی کے چارسائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل
سرگودھا: سرگودھا یونیورسٹی کے چارسائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ فہرست امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی نے مرتب کی جس میں مجموعی طور پرپاکستان کے 624سائنس دان،محققین انجینئر اور ڈاکٹر شامل ہیں جبکہ فہرست دنیا بھر کے1 لاکھ 59ہزار 683 افراد پر مشتمل ہے۔ درجہ بندی میں اس پہلو کو مدِ نظر رکھا گیا کہ کس سائنس دان کا نام دیگر مقالات میں بطورحوالہ زیادہ استعمال ہوا ہے اور اس لحاظ سے پاکستان کے 81محققین فہرست میں شامل ہوئے جن میں سرگودھا یونیورسٹی کے چار سائنس دان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی کا مختلف ڈگری پروگرامز کے نتائج کا اعلان
سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جاری کردہ درجہ بندی میں سرگودھا یونیورسٹی سے ایگریکلچر سائنسز کے ڈاکٹر محمد افضل،کیمسٹری کے ڈاکٹر فاروق انور، فزکس سے ڈاکٹر نواز طاہر شعبہ کیمسٹری بھکر کیمپس سے ڈاکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد افضل بطور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی تحقیق ”انٹی گریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ ٹیکنالوجی اور کیڑوں کے حیاتیاتی کنٹرول“ پر مرتکز ہے۔ڈاکٹر فاروق انور انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے سربراہ ہیں اور ڈائریکٹر ORICہیں ۔ ان کا کام ” اینالیٹیکل فزکس “ پر ہے جبکہ ڈاکٹر محمد سلیم کا تحقیقی کام ”آرگینک کیمسٹری “ سے متعلق ہے۔پروفیسرڈاکٹر نواز طاہرکی تحقیق ”علم قلمیات (Crystallography)سے متعلق ہے۔یہ رپورٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے پروفیسر جون پا لونیڈس کی سربراہی میں تیار کی ہے اور رپورٹ کی تیاری کے دوران دنیا بھر کے سائنس دانوں کے تمام تحقیقی مقالات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سٹین فورڈ رینکنگ مضامین کی مناسبت سے تجزیہ اور محققین کا نام دیگر ریسرچ پیپرز میں بطور حوالہ استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔