سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ
سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ
گزشتہ روز سندھ ایویسٹمنٹ کی ویب سائٹ کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا جنہوں نے ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر حکومت سندھ کے نام ایک پیغام ارسال کیا کہ طلبا کو بچائو، اسکولز کو فوراً بند کرو،،
ملک بھر میں کورونا کیسز کے باعث اسکولز کو فوراً بند کرنے کے مطالبے کے ساتھ یہ ویب سائٹ چند گھنٹے تک ہیکرز کے قبضے میں رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بحریہ کالج اسلام آباد کا پرائمری سیکشن بند
اس پیغام کے ساتھ یہ لکھا نظر آیا کہ یہ حکومت پاکستان کے لیے ایک انتباہ ہے کیونکہ طلبا کی زندگی کوئی مذاق نہیں ہے، طلبا ملک کا اصل سرمایہ ہیں، اپنے سرمائے کو تباہ مت کریں، اسکولز کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔
اس ویب سائٹ کو صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہیک کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال اسکول کے بچوں کو سردیوں کی چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے طلبا کو رواں سال معمول سے زیادہ تعطیلات دی گئی ہیں، اس لیے ابھی سردیوں کی چھٹیوں کا کوئی سوال نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی کے چارسائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ نومبر کے آخر میں ہونے والی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔
سعید غنی کا یہ بیان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے این سی او سی کی سفارشات پر فیصلہ کرنے کے لیے ہونے والے وزرائے تعلیم کے ایک خصوصی اجلاس کے بعد سامنے آیا، موسم سرما کی تعطیلات اور توسیع کے حوالے سے چونکہ اس اجلاس میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا، اس لیے اس معاملے پر فیصلہ آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔