کورونا وائرس: بحریہ کالج اسلام آباد کا پرائمری سیکشن بند
کورونا وائرس: بحریہ کالج اسلام آباد کا پرائمری سیکشن بند
بحریہ کالج اسلام آباد کے پرنسپل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کالج کا پرائمری سیکشن (مونٹیسوری سے پانچویں جماعت تک) 18 سے 20 نومبر تک بند کردیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید کوئی فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا جبکہ کالج کے سیکنڈری سیکشن میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی کے چارسائنس دان دنیا کے 2فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن امتحانات اورکلاسز کے شیڈول کے بارے میں طلباٗ کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل ہی صوبائی وزرائے تعلیم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے دوران تعلیمی اداروں کی فوری بندش کی مخالفت کی تھی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی تھی۔
بڑے اجتماعات اور شادیوں کی تقریبات کے بارے میں این سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی طرح کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف 300 افراد کی حد میں رہتے ہوئے بیرونی تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔
وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے علاقے رشکئی میں رواں ہفتے ہونے والے جلسے کو منسوخ کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے سیاسی اجتماعات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب این سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں تک ریسٹورانٹس کی بات ہے تو حکام نے فی الحال اندر بیٹھ کر کھانے کی اجازت دی ہے لیکن ایک ہفتے کے بعد اس فیصلے پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران عوام کو باہر بیٹھ کر کھانے یا راستے میں واقع ریسٹورانٹس سے کھانا لینے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
این سی سی نے پہلے سے طے شدہ فیصلے کے مطابق مقامی حکام کے ذریعے تمام بند جگہوں پر ماسک استعمال کرنے اور اس کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا