اے سی سی اے کے 4 پاکستانی طلباء نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرلیے
اے سی سی اے کے 4 پاکستانی طلباء نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرلیے
رپورٹس کے مطابق، لاہور سے تعلق رکھنے والے ارحم علی اور اسامہ مہریر نے مالیاتی ریکارڈ کو برقرار رکھنے اور لاگت اور مالیات کے انتظامی امتحانات میں ٹاپ کیا۔ جبکہ مینیجمنٹ فنکشن امتحان اور ریکارڈنگ فنانشل ٹرانزیکشن کے امتحان میں کراچی کی کومل باوانی اور پشاور کے عمیر جان نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے امتحان میں تمام عالمی درخواست دہندگان کو شکست دی۔
اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے پاکستانی طلباء کی سخت محنت اور دنیا بھر میں اپنے ساتھیوں سے آگے بڑھنے کی میراث کو جاری رکھنے کے عمل کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پاکستانی طلباء نے مسلسل دنیا بھر میں اے سی سی اے ٹیسٹ جیتے ہیں، اس کامیابی نے ملک کو عالمی سطح کے اے سی سی اے ٹیلنٹ کا عالمی پاور ہاؤس بنا دیا ہے۔
پچھلے سال اپریل میں مارچ 2021 کے دیئے گئے اے سی سی اے کے امتحانات میں تین پاکستانی طلباء نے مختلف مضامین میں ٹاپ کیا تھا۔ کراچی کے کہف معید اور علی شان نے بالترتیب آڈٹ اور اشورنس اور فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں ٹاپ کیا جبکہ فیصل آباد کی فاکحہ مسعود نے ایڈوانسڈ ٹیکسیشن کے امتحان میں ٹاپ کیا تھا