فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایف ای آر اے) کے وفد نے پیر کے روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کا دورہ کیا۔
صدر ایف ای آر اے ظفر سپرا، چیئرمین ایف ای آر اے ضیغم نقوی اور رکن ایف ای آر اے شاہ خالد ہمدانی کی سربراہی میں وفد نے یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور قائم مقام صدر ڈاکٹر این بی جمانی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: کیمبرج نے 139 ممالک کے تقریباً 4000 اسکولوں کے نتائج جاری کردیئے
ملاقات کے دوران عالمی وبائی مرض اور اس سے متاثر ہوے والے تعلیی امور کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے دوران آن لائن تعلیم سے متعلق امور اور آئی آئی یو آئی کی جانب سے تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹیز سیکھنے کے اہم ادارے ہیں، تاہم بہت سے لوگ اسے اسکولوں اور اعلیٰ تعلیم کے لیے غیر متنبہ پالیسی سے جوڑ کر کنفیوژن پھیلاتے ہیں جو کہ درست عمل نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ آئی آئی یو آئی نے آن لائن تعلیم کے لیے اپنی ایپکس کمیٹی کے جامع منصوبے کے ذریعے حکومت کے وژن کی روشنی میں قائم رہنما اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیا۔
مزید پڑھیں: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بدعنوانی، 50 ملین روپے کی سرکاری گرانٹ چوری
انہوں نے کہا کہ آئی آئی یو آئی نے اپنے طلباء تک پہنچنے اور تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ڈاکٹر این بی جمانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے ہی وہ آن لائن تعلیم کے لیے قائم ایپکس کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ آئی آئی یو آئی نے آن لائن تدریسی عمل کو یقینی بنانے اور امتحانات کے انعقاد میں پائی جانے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکلٹی ممبرز کے لیے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے اور طلباء کی سہولیات کے لیے شروع کی گئی ایل ایم ایس ویب سائٹ کے ذریعے طلباء کے سوالات کے بھی تسلی بخش جوابات دیئے جارہے ہیں۔