کیمبرج نے 139 ممالک کے تقریباً 4000 اسکولوں کے نتائج جاری کردیئے
کیمبرج نے 139 ممالک کے تقریباً 4000 اسکولوں کے نتائج جاری کردیئے
رواں سال اس لحاظ سے منفرد ہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل نے منگل 11 اگست کو دنیا کے ہزاروں اسکولوں میں جاری اپنی تعلیمی سیریز جون 2020 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
کیمبرج کے مطابق دنیا کے 139 ممالک کے تقریباً 4000 اسکولوں کے مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد گریڈ جاری کیے گئے ہیں۔
کیمبرج کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر رواں سال سب سے مشہور کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیولز کے انگریزی جنرل پیپر، ریاضی اور طبیعات ہیں جبکہ کیمبرج آئی جی سی ایس ای کے سب سے مشہور مضامین ریاضی، پہلی زبان انگریزی اور طبیعات ہیں۔
مزید پڑھیں: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بدعنوانی، 50 ملین روپے کی سرکاری گرانٹ چوری
کیمبرج انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکیٹو کرسٹین اوزڈن نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک انوکھی صورتحال میں کیمبرج انٹرنیشنل کو فوری طور پر اپنا ردعمل دینا پڑا تاکہ کیمبرج کے طلباء پر مشتمل ہماری عالمی برادری محفوظ رہ سکے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کیمبرج انتظامیہ کی ایک اہم ترجیح یہ تھی کہ دنیا بھر میں موجود کیمبرج کے طلباء کو گریڈز دینے کا عمل یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے ہم نے دنیا بھر میں موجود دیگر اعزازی اداروں، حکومتوں اور یونیورسٹیز کو مشغول کیا تاکہ گریڈ دینے کے لیے اپنا نظام تیار کر سکیں۔ گریڈ دینے کا یہ نظام ان بہت سے مختلف ممالک میں کام کرتا ہے جن میں ہم کام کرتے ہیں اور برطانیہ میں استعمال ہونے والے کیمبرج کے نظام سے ملتا جلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے اسکولوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جون 2020 کی سیریز کے سلسلے میں ہمارے اعزازی عمل کی حمایت میں کوششیں کیں کیونکہ انہی کوششوں نے ہمیں اس سال طلباء کو قابل اعتماد گریڈز کی فراہمی کے قابل بنایا۔ مجھے امید ہے کہ اب پوری دنیا میں ہمارے طلباء اپنی روز مرہ زندگی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں ، اور اس تجربے کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں کیونکہ یہ گزرا ہوا چند ماہ پر مشتمل وقت سبھی کے لیے بہت چیلنجنگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومتِ پنجاب نے اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں کمی کردی
رواں سال کیمبرج انٹرنیشنل نے اپنی جون 2020 کی سیریز کے امتحانات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بجائے ہم دنیا بھر کے تعلیمی حکام، حکومتوں اور اسکولوں کے ساتھ مشغول ہوگئے تاکہ طلباء کو تشخیصی درجات دینے کے لیے ایک مضبوط عمل تیار کیا جاسکے اور ہمیں خوشی ہے کہ کیمبرج کی انتظامیہ اپنے اس عمل میں کامیاب رہی ہے۔