حکومتِ پنجاب نے اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں کمی کردی
حکومتِ پنجاب نے اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں کمی کردی
حکومت پنجاب نے تعلیمی سال 2021 کے لئے اسکولوں کے تمام مضامین کے نصاب کو کم کردیا ۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، تمام مضامین کے نصاب میں 40 سے 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیمبرج آئی جی سی ایس ای کے نتائج کا اعلان آج 12 بجے کیا جائے گا
نئے ڈزائن کے مطابق صرف ضروری عنوانات نصاب کا حصہ ہوں گے۔ چونکہ آئندہ تعلیمی سال کورونا وائرس پھیل جانے اور اس کے نتیجے میں تعلیمی عمل میں رکاوٹ کی وجہ سے صرف چھ ماہ (ستمبر سے فروری) کے لیے جاری رہے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ توقع ہے کہ تعلیمی اداروں کا آغاز 15 ستمبر سے دوبارہ شروع کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: نجی اسکول کی 75 فیصد تنخواہوں میں کٹوتی، ٹوئٹر پر تہلکا
اس سلسلے میں ، پنجاب کی تعلیمی بورڈ نے حال ہی میں طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پورے صوبے میں اسکول دوبارہ کھولنے کے لئے کوویڈ 19 کی ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے۔