فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان

فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان

فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ایک ہزار نوجوانوں کی پہلی کھیپ کو تین ماہ کے مختصر وقت میں ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ پاکستان کی ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی صنعت کے معروف کھلاڑیوں سے بات کر کے بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش، کینٹین کے کاروبار سے وابستہ افراد معاشی مشکلات کا شکار

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک ہزار نوجوانوں کی پہلی کھیپ کی تربیت تین ماہ میں شروع کی جائے گی۔

فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان

گذشتہ ماہ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے نوجوانوں کو ملٹی بلین ڈالر گیمنگ انڈسٹری کا حصہ بننے کی ترغیب دینے کے لیے اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کے ایک خصوصی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو پڑھنے میں دلچسپی نہیں ہے اور فون پر ویڈیو گیمز میں دلچسپی ہے تو  تیار رہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ہم ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لارہے ہیں تاکہ ہم اس 90 بلین ڈالر انڈسٹری کا ایک حصہ بن سکیں۔ اینیمیشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفکیشن پروگرامز نہ صرف ایک کھیل بلکہ نوجوانوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہم اسکولز کھلے رکھنے کے حق میں تھے، مراد راس

اسٹیٹسٹا کے مطابق گیمنگ انڈسٹری آج کے دور میں سب سے زیادہ منافع بخش اور جدید شعبوں میں سے ایک ہے، توقع کی جاتی ہے کہ 2023 تک پوری ویڈیو گیمنگ مارکیٹ کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔

دنیا بھر میں گیمنگ انڈسٹری میں مسلسل اضافے کے باوجود پاکستان ویڈیو گیم تیار کرنے اور پروگرامرز کو مواقع فراہم کرنے کے معاملے میں خاصا پیچھے ہے۔ حکومت کا یہ نیا اقدام مقامی گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کے سرٹیفکیشن پروگرام مہیا کرے گا۔

مارکیٹ ٹریکر سُپر ڈیٹا کی خبر کے مطابق مارچ میں ڈیجیٹل ویڈیو گیمز پر اخراجات ریکارڈ 10 بلین ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں جب کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاون کے تحت گھروں پر پھنسے ہوئے لوگ گیمنگ کی طرف متوجہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش سے 40 ملین بچے متاثر ہوئے، یونیسیف

بڑے کنسول کھیلوں پر خرچ ہونے والی رقم فروری میں 883 ملین ڈالرز سے مارچ میں 1.5 بلین ڈالرز ہو گئی ہے۔ جبکہ اسی تقابل میں دیکھا جائے تو اعلیٰ کارکردگی والے پرسنل کمپیوٹرز پر کھیلے جانے والے کھیلوں پر خرچ 56 فیصد اضافے کے ساتھ 567 ملین ڈالرز ہوگیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو