مشہورِ زمانہ کلنری اسکول سعودی عرب میں بھی اپنی برانچ کھولے گا
مشہورِ زمانہ کلنری اسکول سعودی عرب میں بھی اپنی برانچ کھولے گا
کھانے پکانے کے مشہور زمانہ اسکول لی کارڈن بلیو نے کلنری آرٹس اتھارٹی کے اشتراک سے سعودی عرب میں اپنے اسکول کی ایک شاخ کھولنے کااعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی نئی ویزہ پالیسی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ایک خوش خبری
پیرس کی تنظیم کے ذریعے سعودی عرب میں اسکول کی ایک برانچ کھولنے کے لیے کوالٹی آف لائف پروگرام سینٹر اور مینا کمپنی برائے تعلیم و ترقی کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
مزید پڑھیں: اے آئی او یو نے فال سیمسٹر سے ایم اے ، ایم ایڈ پروگراموں کو ہٹانے کا اعلان کردیا
تاہم سعدوی عرب میں اس اسکول کے فعال اور متحرک ہونے کے بارے میں ابھی تک انتظامیہ نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی توقع کی جارہی تھی۔ تاہم سعودی گزٹ کا کہنا ہے کہ اسکول کی یہ شاخ بہت جلد کھل جائے گی جو دنیا کے 20 ممالک میں فعال 35 سے زائد لی کارڈن بلیو انسٹی ٹیوٹس کا حصہ ہوگا۔ سعودی عرب میں کوالٹی آف لائف پروگرام کا مقصد 2030 تک فنِ طباخی کے لیے تعلیمی پروگراموں کو نافذ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: یو ای ٹی اور یو ایچ ایس آن لائن داخلہ ٹیسٹ لینے کا اعلان
پیرس میں قائم فنِ طباخی کے اس نامور اسکول کو متعارف کرانے کے 1895 میں اقدامات کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔
مزید پڑھیں: ہواوے نے پاکستان میں "لرن آن آل " پروگرام کا آغاز کردیا
اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لی کارڈن بلیو نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا ہو۔ کنگڈم آف سعودی عربیہ کے 30 مرد و خواتین کو گذشتہ سال لی کارڈن بلیو میں فنِ طباخی کی تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا جو 2020 کے آخر تک گریجویٹ ہوجائیں گے۔