ہواوے نے پاکستان میں "لرن آن آل " پروگرام کا آغاز کردیا

ہواوے نے پاکستان میں

ہواوے نے پاکستان میں "لرن آن آل " پروگرام کا آغاز کردیا

ہواوے پاکستان نے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں پاکستان میں اعلیٰ معیار کی تعلیم پر کام کرنے کی غرض سے "لرن آن آل" پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے پاکستان کے ذریعے شروع کیا گیا یہ لرن آن فار آل پروگرام اپنی افادیت ثابت کرچکا ہے۔

اس سے پہلے اس پروگرام کے لیے ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کے ڈیڑھ سو سے زائد طلباء کے ساتھ رہنما خطوط پر چھ آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایچ سی آئی اے سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے پروگرام ٹرین دا ٹرینرز (ٹی ٹی ٹی) کے چار پروگراموں سے ملک کی اعلیٰ انجینئرنگ یونیورسٹیز کے پروفیسرز سمیت 15 ایچ ای آئی کے 167 اساتذہ، استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ سے لے کر اب تک پانچ سو سے زائد ٹیچرز اور لرنرز نے آن لائن سرٹیفیکیشن ایگزامز میں حصہ لیا ہے، جس میں کامیابی کی شرح نوے فیصد تک رہی ہے۔ یو ای ٹی پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سسٹمز انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر لئیق حسن نے کہا ہے کہ تربیت کا مذکورہ بالا پروگرام کافی معلوماتی اور سیکھنے کا ایک بہت اچھا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کچھ نیا سیکھنے کے لیے اس تربیتی پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہواوے کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور تجویز کرتا ہوں کہ ایسے تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ اس سے ہمیں آن لائن معیاری تعلیم فراہم کرنے اور اپنے اساتذہ کو ٹی ٹی ٹی پروگرام کے جدید ترین صنعتی رجحانات کے بارے میں تربیت دینے میں مدد ملتی ہے۔

دوسری جانب ہواوے پاکستان کی جانب سے "ہواوے سرٹیفیکیشن فار آل پاکستان پروگرام 2020" بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ طلباء  اور اساتذہ  کے ساتھ ساتھ کوئی بھی شخص جو آئی سی ٹی کا پس منظر اور نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہو وہ اس پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے اور گھر بیٹھے بلا معاوضہ پیشہ ورانہ سطح کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو