امتحانات کے خلاف جاری منظرنامے میں امتحانی پرچہ لیک ہوگیا

امتحانات کے خلاف جاری منظرنامے میں امتحانی پرچہ لیک ہوگیا

امتحانات کے خلاف جاری منظرنامے میں امتحانی پرچہ لیک ہوگیا

ایک نامعلوم شخص نے اے لیول کا اردو کا امتحانی پرچہ آن لائن لیک کردیا اور دھمکی دی ہے کہ جب تک امتحانات منسوخ نہیں کیے جاتے مزید پرچے لیک کردیئے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اردو کا سوالیہ پیپر انسٹاگرام ہینڈل کیمبرج ٹیکن ڈاؤن کا استعمال کرتے ہوئے کسی نامعلوم شخص نے امتحان سے ایک روز قبل لیک کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی سی ایف اور جاز کا تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

نامعلوم شخص نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ برٹش کونسل اور کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات (سی آئی ای) موجودہ اے لیول کے امتحانات منسوخ کردیں۔

اے لیول کے ایک طالب علم کے مطابق آفیشل امتحان سے متعلق سوالات اسی طرح کے ہی تھے جو پرچہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: طلباء کی توہین نہ کریں، وہ کوئی مافیا نہیں ہیں، علی معین نوازش

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ ملک میں ہونے والے تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں 15 جون تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا۔ اے لیول اور اے ایس کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ ملک میں صرف اے ٹو کا ایک امتحان ہے، جو سخت ایس او پیز کے تحت لیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو