طلباء کی توہین نہ کریں، وہ کوئی مافیا نہیں ہیں، علی معین نوازش

طلباء کی توہین نہ کریں، وہ کوئی مافیا نہیں ہیں، علی معین نوازش

طلباء کی توہین نہ کریں، وہ کوئی مافیا نہیں ہیں، علی معین نوازش

ماہرِ تعلیم اور کیمبرج کے اعلیٰ اسکورر برائے 2009 علی معین نوازش نے کہا ہے کہ یہ توقع کرنا غیر منصفانہ ہے کہ طلبہ امتحانات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ان کے تعلیمی سلسلے میں سال بھر رکاوٹیں آتی رہی ہیں۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے علی معین نوازش نے کہا کہ اسکول بند ہونے پر بھی امیر بچوں کو مہنگی نجی ٹیوشنز ملتی رہی ہیں، جبکہ متوسط ​​طبقے اور پسماندہ خاندانوں کے بچوں کو ان وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہے، کیا یہ منصفانہ ہے؟

مزید پڑھیں: فیس میں اضافہ ہوگا تہ احتجاج کریں گے، طلبا کی یونیورسٹی کو دھمکی

برطانیہ کی موجودہ حالت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ برطانیہ میں اسکولوں کے پیش گوئی شدہ گریڈز کا انتخاب کیوں کیا جارہا ہے اور وہ امتحانات دینے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟

طلباء کے مطالبات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علی معین نوازش نے کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ طلبہ کو پیشگوئی شدہ گریڈ آسانی سے دیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، جو کیمبرج امتحانات کی اصل آماجگاہ ہے، اس نے دوسری بار طلباء کو اسکولوں کی پیش گوئی پر مشتمل گریڈز دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ برطانیہ جس نے کووڈ میں اضافے سے متعلق پاکستان کو ریڈ لسٹ کیا ہے، وہ پاکستان میں جسمانی امتحانات کی اجازت کیوں دے رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکام کو اسکولوں کے تشخیص شدہ گریڈز کے پیچھے کی سائنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اس وقت امتحانات دینے کے غیر منصفانہ ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اسکول کے تشخیص شدہ گریڈز کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آن لائن کلاسز اور ناقص انٹرنیٹ کنکشنز پر غور کرتے ہوئے ان کی تعلیم میں سال بھر رکاوٹیں بنی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیمبرج کا اسکول اسیسیڈ گریڈز کیا ہے اور پاکستان نے 2021 میں اس کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں خود ایک اعلیٰ درجے کا طالب علم رہا ہوں، لیکن ان حالات میں اگر میں نے بھی امتحان دینا ہوتا تو شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا۔

 انہوں نے حکومت سے استدعا کی کہ وہ ایسے طلباء کی تذلیل نہ کریں جو ایس اے جیز کا مطالبہ کررہے ہیں، کیونکہ وہ کوئی مافیا نہیں ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو