ٹی سی ایف اور جاز کا تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
ٹی سی ایف اور جاز کا تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: ملک بھر میں سولہ سو سے زائد تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے دی سٹیزن فاوٴنڈیشن اور موبائل فون کمپنی جازکی معاونت سے ملک گیر پراجیکٹ شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: طلباء کی توہین نہ کریں، وہ کوئی مافیا نہیں ہیں، علی معین نوازش
منصوبہ سے دو لاکھ 66 ہزار طلبا و طالبات مستفید جبکہ نصاب سازی، لیبز کی بحالی، ڈیجیٹل اسکول مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ 3 ہزار584 اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت بھی د ی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سولہ سو سے زائد سکولوں کو ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ شروع کرایا جارہاہے جس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والے پرانے ٹیبلٹس اور موبائل فونز کو بھی تبدیل کیا جائے گا تاکہ ٹی سی ایف کے پرنسپل صاحبان کو اسکول مینجمنٹ ایپلی کیشن کو چلانے اور موثر طریقہ سے ڈیٹا جمع کرنے میں مددمل سکے۔
یہ منصوبہ تین سال تک چلایا جائے گا جبکہ اس دوران نصاب سازی میں معاونت، کمپیوٹرز لیب کی بحالی اور ڈیجیٹل اسکول مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ موجودہ کمپیوٹر لیبز کی بحالی اور آڈیو اور وڈیو کلاس رومزکی مدد سے ٹی سی ایف ڈیجیٹل تعلیم کا جدید نصاب متعارف کرائے گا۔ اس دوران 3 ہزار584 اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت بھی د ی جائے گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے، ٹی سی ایف کے صدرو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، سید اسد ایوب احمد کا کہنا تھاکہ اکیسویں صدی کے اس دور میں جدید تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ہم کئی سال سے تدریسی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقوں پر تجربات کر رہے ہیں۔جاز نے ہماری معاونت صحیح وقت پرکی ہے کیونکہ اب ہم پاکستان میں تعلیم کو ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں: فیس میں اضافہ ہوگا تہ احتجاج کریں گے، طلبا کی یونیورسٹی کو دھمکی
جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد کا کہنا تھاکہ ٹی سی ایف کے ساتھ کئی سال پر محیط ہماری اس شراکت داری کا مقصدنوجوانوں کو موجودہ ڈیجیٹل دور کے مطابق معیاری تعلیم اور مہارت فراہم کرنا ہے۔ ہم ٹی سی ایف کو ڈیجیٹل تبدیلی کے قابل بنارہے ہیں تاکہ سیکھنے کا عمل موجودہ دور کی مہارتوں کے مطابق بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے اور پاکستانی حکومت کے ڈیجیٹل وڑن کی تکمیل کے لیے جاز اپنے تمام تر وسائل اور تجربات بروئے کار لارہاہے۔