محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں ایس اؤ پیز کو یقینی بنانے کے لئے حکم نامہ جاری
محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں ایس اؤ پیز کو یقینی بنانے کے لئے حکم نامہ جاری
پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختوں خواہ نے کورونہ کی دوسری لہر میں خطرات مزید بڑھ جانے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تمام اسکولز سربراہان اور انتظامیہ کو اسکولوں میں کورونہ سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسکولز کو فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کے اسکول اوقات کے دوران پہلے سے جاری کردہ ایس اؤ پیز کو اسکولوں میں یقینی بنایئں اس بارے میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کے اسکولوں میں ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کا سلسلہ ختم ہو کر رہ گیا ہے اس لئے کورونہ کی دوسری لہر کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کو اس وائرس سے بچانے کے لئے اسکولوں سمیت گھروں میں بھی بچوں کو احتیاط کرنے کی تلقین کریں اس کے ساتھ ساتھ اس عمل کو بھی یقینی بنایئں کے چھٹی کے وقت بچوں کو گروپس کی شکل میں اسکول سے جانے دیں تمام بچوں کی چھٹی ایک ساتھ نہ کروایئں تا کے رش سے بچا جا سکے۔