ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی امیدواروں کو پیپر لیک ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی امیدواروں کو پیپر لیک ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر عبدالحمید نے امتحان کے آغاز سے پہلے ہی مبینہ طور پر پیپر لیک ہونے کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے امیدواروں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان
اہل سنت والجماعت کے صدر علامہ عطاء محمد دیشانی نے ڈی سی سے ملاقات میں یہ اشو اٹھایا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
درخواست دہندگان کو پیپر لیک ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حال ہی میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنی صوبائی انسپیکشن ٹیم کو پرائمری اسکول اساتذہ (پی ایس ٹیز) کی بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کے مشتبہ پیپر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ناقص پالیسیوں کے باعث مقامی طلبہ کا مستقبل خطرے میں
کوئسچن پیپر کے اسکرین شاٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔ امیدواروں نے بتایا کہ بٹگرام میں پی ایس ٹی کی بھرتیوں کے لیے پیپر اپنے طے شدہ آغاز سے چند گھنٹے قبل ہی واٹس ایپ پر گردش کررہا تھا جسے مبینہ طور پر لیک کیا گیا تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا