سال 2021 کے موسمِ گرما تک فیس ٹو فیس لیچکرز نہیں ہوں گے، کیمبرج یونیورسٹی کا اعلان

سال 2021 کے موسمِ گرما تک فیس ٹو فیس لیچکرز نہیں ہوں گے، کیمبرج یونیورسٹی کا اعلان

سال 2021 کے موسمِ گرما تک فیس ٹو فیس لیچکرز نہیں ہوں گے، کیمبرج یونیورسٹی کا اعلان

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث اگلے تعلیمی سال کے لیے نصاب سے متعلق لیکچرز طلبا اور اساتذہ کے روبرو یا آمنے سامنے نہیں ہوں گے بلکہ اس امر کو ممکن بنایا جائے گا کہ طلباء تمام لیکچرز تک آن لائن رسائی حاصل کرسکیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ ذاتی طور پر چھوٹے تدریسی گروپوں کی میزبانی کی جائے۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وبائی مرض کے دوران تعلیمی امور کو برقرار رکھنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ تبدیلی لانے والے مشوروں کو مستقل اور خاطر خواہ اہمیت دے رہی ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے باعث یونیورسٹی کیمپس کو رواں تعلیمی سیشن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے اس بات کا امکان ہے کہ وبائی مرض کے باعث سماجی دوری کی ضرورت برقرار رہے گی، یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے دوران آمنے سامنے لیکچر نہیں ہوں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لیکچرز کو آن لائن دستیاب کیا جاتا رہے گا اور جب تک سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا تقاضا بحال رہے گا تب بھی ذاتی طور پر چھوٹے تدریسی گروپوں کی میزبانی ممکن ہوسکے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے منصوبہ بندی میں سہولت کی غرض سے کیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس سے متعلق سرکاری سطح پر جو بھی ہدایات  دی جائیں گی ان کے مطابق لائحہ عمل میں تبدیلی کو ممکن بنایا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو