طلباء امتحانات سے متعلق سوالات کے لئے متعلقہ بورڈز سے رجوع کرسکتے ہیں، شفقت محمود
طلباء امتحانات سے متعلق سوالات کے لئے متعلقہ بورڈز سے رجوع کرسکتے ہیں، شفقت محمود
اگرچہ حکومت نے پورے پاکستان میں طلباء کے لئے "امتحان نہ دینے کی پالیسی" کا اعلان کیا ہے ، لیکن بہت سارے طلبا اب بھی پروموشن اور نئے تعلیمی سیشن کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کے روز ٹویٹ میں کہا کہ انہیں طلباء کے انفرادی معاملات سے متعلق بہت سارے سوالات موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ، میں تمام طلبا کو بتانا چاہتا ہوں کہ وفاقی سطح پر ہم نے کچھ بڑے فیصلے کیے ہیں۔ انفرادی سوالات کے جوابات کے لیے طلبہ متعلقہ بورڈز سے رجوع کرسکتے ہیں۔
ٹویٹ پر وزیر سے براہ راست سوالات ان طلباء کی طرف سے تھے جنہوں نے اپنے پارٹ 1 کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے پورے سال محنت کی۔ زیادہ تر طلباء نے اس بات پر زور دیا کہ اِمپروو کرنے والوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی ضرورت ہے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ پالیسی میں اِمپروورز اور رپیٹرز کے لئے ترمیم کی ضرورت ہے۔ کچھ طلباء نے وزیر سے درخواست کی کہ تمام طلبا کو پروموٹ کیا جائے اور جامع کے طلباء کے خصوصی امتحانات کی کنڈیشن کو ختم کیا جائے۔
انھوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ، ہماری پوری کوشش یہ تھی کہ طلباء کی مدد کرسکیں۔