آئی بی اے نے ایم بی اے میں داخلے کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

آئی بی اے نے ایم بی اے میں داخلے کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

آئی بی اے نے ایم بی اے میں داخلے کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی نے یہ فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیشِ نظر کیا ہے۔ آئی بی اے کے مطابق ادارے کے نئے قواعد وضوابط وضع کئے گئے ہیں جن کے تحت سال 2020 میں ایم بی اے میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے انٹری ٹیسٹ کے لیے ایک متبادل طریقہ کار متعارف کرایا ہے جو امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تجزیئے کے لیے استعمال ہوگا۔

داخلے کے لیے پیش کئے گئے نئے معیار کے مطابق امیدواروں کو ان کے پچھلے تعلیمی ریکارڈ، کام کے تجربے، سرٹیفیکیشنز اور انٹرن شپ، غیر نصابی سرگرمیوں اور امیدوار کے ذاتی بیان کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

حتمی انٹرویو کے لیے مذکورہ بالا معیار کی بنیاد پر طلبا کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے یہ اقدامات اس لیے اٹھائے ہیں کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

ایگزیکیٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے داخلے کے لیے نئے معیارات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے متوقع طلباء کی زندگی کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ لینا موجودہ حالات میں ایک بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو