کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان: جون 2021 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان: جون 2021 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان: جون 2021 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

 پاکستان میں ہزاروں طلباء نے جون 2021 کے امتحانات کی سیریز کے لیے اپنے کیمبرج انٹرنیشنل او لیول، کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور کیمبرج آئی سی ای کے امتحانات کے نتائج حاصل کر لیے، ان نتائج کا اعلان آج کیا گیا جس میں جولائی/اگست 2021 میں ہونے والے متبادل امتحانات بھی شامل تھے۔

پاکستان میں، لگ بھگ 30,000 کیمبرج انٹرنیشنل طلباء نے جون 2021 کے امتحانات کی سیریز میں پرچے دیئے تھے۔

مزید پڑھئے: پاکستان میں زراعت پر انٹرنیشنل کانفرنس، ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

یہ تعداد ان طلباء کی ہے جنہوں نے مئی/جون میں اپنے اصل امتحانات نہ ہونے کی وجہ سے جولائی اور اگست میں متبادل ٹیسٹ دیئے تھے۔ جن ممالک میں یہ عمل محفوظ تھا اور ایسا کرنے کا مجاز تھا، کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت دنیا کے ان ممالک میں اپنی جون 2021 کی سیریز کے لیے ٹیسٹ منعقد کیے تھے۔

پاکستان میں، کیمبرج انٹرنیشنل کے او لیول، آئی جی سی ایس ای، اور اے ایس لیول کے امتحانات طلبہ کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر روک دیے گئے تھے جب کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔  

کورونا وائرس سے متاثرہ دنوں میں طلبہ کی کامیابی ان کے والدین  اور اسکولوں کے  لیے بھی اہم کامیابی ہے جنہوں نے ان کی قابلیت کو فائدہ پہنچانے کے لیے وبائی مرض کے دوران پیدا ہونے والے مختلف مشکل حالات پر فتح حاصل کرنے میں ان کی مدد کی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو