کیمبرج بورڈ کی مئی / جون 2020 کے امتحانات کے لئے اسکولوں سے طلبا کی گریڈنگ کے لئے مدد کی درخواست

کیمبرج بورڈ کی مئی / جون 2020 کے امتحانات کے لئے اسکولوں سے طلبا کی گریڈنگ کے لئے مدد کی درخواست

کیمبرج بورڈ کی مئی / جون 2020 کے امتحانات کے لئے اسکولوں سے طلبا کی گریڈنگ کے لئے مدد کی درخواست

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے منگل کو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طلباء کے نتائج کا انحصار انکے اسکولوں اور تعلیمی مراکز کے فراہم کردہ ڈیٹا سے کیا جائیگا۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عظمہ یوسف نے کہا ہے ک

ہم طلبا کے لئے نتائج کی فراہمی کے لئے جو عمل استعمال کریں گے وہ اسکولوں کے ساتھ مل کر ہوگا۔ امیدواروں کو دیئے جانے والے گریڈ کے بارے میں فیصلہ کیمبریج اپنے اور اسکولوں کی جانب سے دیے گئے شواہد کو دیکھ کر کریگا۔

ہم اسکولوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ ان فیصلوں کی تائید کے لئے کون سے ثبوت اکٹھے کرسکیں گے۔ شواہد میں مئی / جون 2020 کے امتحانات کی تیاری کے لئے کام کرنے والے امیدواروں کی مثالوں پر مشتمل ہونا چاہئے۔

شواہد کی وہ قسمیں جو دستیاب ہوسکتی ہیں ان میں شامل ہوسکتی ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہوگی؛

  • موک امتحانات
  • کورس ورک (مکمل یا نامکمل)
  • اسائنمنٹس
  • اے ایس لیول کے رزلٹس (اگر امیدوار اے ٹو کا ہے تو)
  • امیدواروں کے پچھلے نتائج (اگر انھونے اس سے پہلے کیمبرج کے امتحانات دیے ہیں)
  •  

ہم پرائیوٹ طلبا کے ساتھ اسی طریقے سے کام کرینگے جیسا کر ہم ریگیولر طلبا کے ساتھ کر رہے ہیں اس میں بھی ہم شواہد کی بنیاد پر گریڈنگ کرینگے ۔ پچھلے اسکول کی جانب سے دیے گئے شواہد قابلِ قبول ہونگے۔ والدین یا خود امیدواروں کی جانب سے دیے گئے ثبوت قبول نہیں کیے جانے جایئنگے۔ ٹیوٹرز کے جانب سے دیئے گئے شواہد پر بھی غور کیا جائیگا۔

کیمبرج بورڈ شواہد کو کس طرح استعمال کریگا اس کی تفصیلات منگل 7 اپریل کو جاری کی جائیں گی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو