تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ، اجلاس طلب

تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ، اجلاس طلب

تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ، اجلاس طلب

راولپنڈی: ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کا اہم اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیاہے جس میں تعلیمی اداروں کی بندش، اسکول مالکان، اساتذہ اور دیگر معاون عملہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کے یو نے 2021 کے لیے مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کردیا

نمائندہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس آج منگل کو شکر پڑیاں کے مقام پر ہو گا۔ جس کی صدارت ناصر محمود سمرا،سابق ممبر بورڈز آف گورنرز فیڈرل بورڈ کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور آئندہ کے لئے مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں موجودہ حالات میں تعلیمی اداروں کی طویل بندش اساتذہ کی مشکلات اور گورنمنٹ کی طرف سے پیکج کے بارے میں غور کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2020: طلباء کا ٹوئٹر پر پی ایم سی کے خلاف احتجاج اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ

پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر حافظ محمد بشارت نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس کے بعد تعلیمی اداروں کو درپیش صورتحال کا جائزہ لینا اور بہتر حل تلاش کرنا ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور افراد کومطلع کردیا گیاہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو