بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حیدر آباد کے نتائج میں 99 فیصد طلبا کامیاب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حیدر آباد کے نتائج میں 99 فیصد طلبا کامیاب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حیدر آباد کے نتائج میں 99 فیصد طلبا کامیاب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد نے ہفتے کے روز ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق 99 فیصد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نتائج کے مطابق 51 ہزار 569 میں سے 51 ہزار 365 طلباٗ کامیابی رہے ہیں۔  کورونا وائرس کی وجہ سے بورڈ تحریری امتحانات یا وائیووا منعقد کرنے سے قاصر تھا۔ خواتین طالب علم اپنے مرد ہم منصبوں پر چھائی رہیں اور پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس میں تمام ٹاپ پوزیشنز پر قبضہ جمالیا۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، مراد راس

 بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 313 طلبہ اور 16 ہزار 272 طالبات سمیت 31 ہزار 585 طلباٗ پری میڈیکل گروپ میں رجسٹرڈ کئے گئے تھے۔ جن میں سے 31 ہزار 483 طلبا پاس ہوئے ہیں، ان میں 1 ہزار 765 طلباٗ نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے، 2 ہزار 604 طلباٗ نے اے گریڈ حاصل کیا، 6 ہزار 199 طلباٗ نے بی گریڈ حاصل کیا، 7 ہزار 581 طلباٗ نے سی جبکہ 11 ہزار 109 طلباٗ نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔

اسی طرح پری انجینئرنگ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 788 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ تھے جن میں 2 ہزار 178 لڑکیاں اور 16 ہزار 610 لڑکے شامل تھے۔ ان میں سے 18 ہزار 691 نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسکول کب بند ہوجائیں کچھ نہیں معلوم، سعید غنی

 پری انجینرنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سے 994 نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ 690 نے اے گریڈ، 3 ہزار 339 نے بی گریڈ، 4 ہزار 650 نے سی گریڈ جبکہ 6 ہزار 781 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔

 مزید یہ کہ سائنس جنرل گروپ کا صرف ایک طالب علم اے ون گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، سائنس جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 1 ہزار 191 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ تھے جن میں سے 57 اسٹوڈنٹس نے اے گریڈ حاصل کیا، 118 نے بی گریڈ، 243 نے سی گریڈ جبکہ 547 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔

پری میڈیکل گروپ میں ضلع ٹنڈو محمد خان کی سنجنا کماری اور ضلع حیدرآباد کی سنینا بھیمانی اور ورشا کماری نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں۔

پری انجینئرنگ گروپ میں بھی پہلی تین پوزیشنز پر لڑکیاں چھائی رہیں۔ پہلی پوزیشن عالمہ احمد نے حاصل کی، لائبہ اختر اور آمنہ ندیم نے دوسری جبکہ یشا عظمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کا تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

 سائنس جنرل گروپ میں کشف، مہک ناز اور مریم بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدر آباد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال ایچ ایس سی کے نتائج سندھ حکومت کی منظور کردہ ترقیاتی پالیسی پر مبنی ہیں اور اسی لئے کسی عہدے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم پالیسی کے مطابق نتائج میں مجموعی طور پر میرٹ آرڈر برقرار رکھا گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کا دائرہ حیدرآباد ڈویژن کے نو اضلاع اور نواب شاہ ڈویژن کے ایک ضلع پر محیط ہے۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 2 نومبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو