اسکول کب بند ہوجائیں کچھ نہیں معلوم، سعید غنی
اسکول کب بند ہوجائیں کچھ نہیں معلوم، سعید غنی
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کا تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غںی نے کہا کہ تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے، کورونا وبا کے دوران کوویڈ میں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا، اسکول بند رہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں نہیں پتا کہ دوبارہ اسکول کب بند کرنے پڑ جائیں۔
مزید پڑھیں: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں، ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں یہ سہولتیں دیگر سرکاری اسکولوں میں بھی فراہم کرنی ہیں، یہ 100 فیصد ممکن نہیں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ 50 فیصد اسکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔