2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی
2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سن 2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جس میں 93304 امیدواروں نے حصہ لیا اور ان میں سے 91.26 فیصد امیدواروں کو اگلی جماعت میں ترقی دی گئی تھی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران تشکیل دی گئی نئی اسسمینٹ پالیسی کے مطابق 1056 امیدوار میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی نئی ویزہ پالیسی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ایک خوش خبری
پیر کے روز وفاقی حکومت کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں لڑکیوں میں اسلام آباد کی خنشہ یعقوب ملک نے اور آرمی پبلک اسکول کی مناہل امین نے 1097 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے فہیم عباس اور گیریژن اکیڈمی کھاریاں کی زرتاشا عباسی نے 1096 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک کے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہ طلباء نے 1095 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: اے آئی او یو نے فال سیمسٹر سے ایم اے ، ایم ایڈ پروگراموں کو ہٹانے کا اعلان کردیا
دوسری جانب آرٹس گروپ میں ڈی ایچ اے سینئر اسکول فار گرلز لاہور کی عائشہ علی نے 1043 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے محمد حارث نے 1037 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے زکریا بشارت 1035 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔
میٹرک کے نتائج میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سائنس گروپ کے طلباء درج ذیل ہیں:
مزید پڑھیں: یو ای ٹی اور یو ایچ ایس آن لائن داخلہ ٹیسٹ لینے کا اعلان
- گیریژن بوائز ہائی اسکول لاہور کے قیوم حمید۔
- آرمی پبلک اسکول راولپنڈی کینٹ کے محمد عثمان فاروق۔
- ہائی ٹیک اسکول اینڈ کالج ٹیکسلا کے عبداللہ شاہد۔
- گیریژن کالج کوہاٹ کے عبید خان۔
- کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان کے جلال خان۔
- آرمی پبلک اسکول ہمایوں روڈ کی افرا انجم۔
- ڈی ایچ اے سینئر اسکول فار گرلز کی مصباح منہاس۔
- آرمی پبلک اسکول لاہور کینٹ کی عائشہ ہیرال۔
- گیریژن اکیڈمی لاہور کینٹ کی خدیجہ زہرہ۔
- ہائی ٹیک اسکول ٹیکسلا کی زینب نقیب۔
- آرمی پبلک اسکول پشاور کینٹ کی حورین کشور۔