آذربائیجان میں طلباء نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مقابلہ جیت لیا

آذربائیجان میں طلباء نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مقابلہ جیت لیا

آذربائیجان میں طلباء نے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مقابلہ جیت لیا

ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مقابلہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کے لیے ایک زبردست مقابلہ ہے جو وزارت تعلیم کے زیر اہتمام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

اس مقابلے کا بنیادی مقصد آذربائیجان کے تعلیمی نظام میں موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنا اور انہیں حل کرنے کے لیے ڈیجیٹل طریقے فراہم کرنا ہے۔

دو مراحل پر مشتمل اس مقابلے میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والی 244 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے صرف ٹاپ 10 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکیں۔

جس میں باکو ہائر آئل سکول کی اے زی پلیجیو ٹیم نے فائنل مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اسے مقابلے کا فاتح بنا دیا۔

 اس ٹیم کو اپنے اسٹارٹ اپ پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے دس ہزار منات کی سرمایہ کاری ملی۔

جیتنے والی ٹیم کے ارکان ایلگار ممدوف، نظرین گربانووا، اگامرزا فتالییف، عادل مہرملی، بہروز حسینوف اور روہان بوداگلی باکو ہائر آئل اسکول میں پراسیس آٹومیشن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوتھے سال (فورتھ ایئر) کے طالب علم ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو