گورنر ہاؤس کے پی کو یونیورسٹی یا میوزیم میں تبدیل کرنے کا عندیہ

گورنر ہاؤس کے پی کو یونیورسٹی یا میوزیم میں تبدیل کرنے کا عندیہ

گورنر ہاؤس کے پی کو یونیورسٹی یا میوزیم میں تبدیل کرنے کا عندیہ

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون فضل شکور نے ایوان کو بتایا کہ گورنر ہاؤس پشاور کو لائبریری، میوزیم یا یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وہ جمعہ کے روز کے پی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خوشدل خان کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ اس معاملے کو دیکھنے کے لیے عمر آفریدی، نعیم صافی اور ڈاکٹر فیصل خان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جب کہ پینل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر فزیبلٹی رپورٹ پیش کرے گا۔

مزید پڑھیئے: تعلیمی ادارے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیئے گئے

فی الحال ، کورونا وائرس سے بچائو کے لیے گورنر ہاؤس پشاور کو بند کردیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ زکوٰۃ وعشر نے گذشتہ دو سال

میں 4،352 مقامی زکوٰۃ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور 44 تاحال زیر التوا ہیں۔

بتایا گیا کہ 2019- 20 میں گزارا اور ہیلتھ کیئر الاؤنس سے کل 77،960 مستحق افراد مستفید ہوئے، جبکہ گذشتہ دو سال میں 32 اضلاع کے 14،858 افراد میں ہیلتھ کیئر الاؤنس کے تحت 130 اعدشاریہ 32 ملین روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی۔

ایوان میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے انٹرویو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ نے ملالہ یوسف زئی کے انٹرویو کی تحقیقات کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ملالہ نے واقعتاً یہ انٹرویو دیا تھا یا اسے ان سے منسوب قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: میٹرک اور انٹر کے طلباء کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا

متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی عنایت اللہ نے کہا کہ اس انٹرویو سے ملالہ کی شخصیت متاثر ہوئی ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی اس معاملے کو واضح کرنا چاہیے۔

قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی اے نثار مہمند نے کہا کہ ملالہ کے والد نے انٹرویو کی وضاحت کردی ہے اور اس معاملے کو مزید نہیں اٹھانا چاہیے

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو