کورونا کے بعد پاکستانی طلباء کے آسٹریلیا جانے کی راہ ہموار ہوگئی
کورونا کے بعد پاکستانی طلباء کے آسٹریلیا جانے کی راہ ہموار ہوگئی
ہزاروں پاکستانی طلباء کو آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں اپنی مدت مکمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے، آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلیا واپسی اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے سلسلے میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے آسانی پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ پیش رفت آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے درمیان کیگالی، روانڈا میں، 20 جون سے 25 جون تک ہونے والی حالیہ بات چیت کے دوران سامنے آئی ہے۔
عالمی وبا کے دوران، جس کے بعد آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن ہوا، تقریباً 6,000 پاکستانی طلباء کے پاس وطن واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ تاہم، ویزا کی مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے، وہ آسٹریلیا واپس جانے اور اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرنے سے قاصر ہیں۔
پاکستانی طلباء کا ایک ابتدائی گروپ جو کووِڈ کے وبائی مرض کی وجہ سے وطن واپس آیا تھا، اس نے گذشتہ ہفتے کے شروع میں چین کا سفر کیا تاکہ وہاں اپنی تعلیم کا معطل ہوجانے والا سلسلہ دوبارہ شروع کر سکے۔
چین سے واپس آنے والے طلبہ و طالبات کو واپس لے جانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک خصوصی پرواز ک ااہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 100 طلباء سوار تھے جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وسطی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت ژیان کے لیے روانہ ہوئی۔