پاکستان میں طلبا کے لیے لاک اینڈ اسٹاک ایپ کا آغاز
پاکستان میں طلبا کے لیے لاک اینڈ اسٹاک ایپ کا آغاز
یہ ایک ایسی ایپ ہے جو طلبا کو اپنے اسمارٹ فونز کو بند رکھنے کی ترغیب دے کر ڈیجیٹل بہبود کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
لاک اینڈ اسٹاک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سن 2017 میں متحدہ عرب امارات میں اس ایپ کے آغاز سے لے کر اب تک 50 ہزار سے زائد طلباء نے مجموعی طور پر 558 سال کا عرصہ آف لائن میں گزارا۔
ان کا کہنا ہے کہ طلباء میں ڈیجیٹل لت عروج پر ہے خصوصاً 16 سے 18 سال کی عمر کے بچوں نے سیکڑوں گھنٹے اپنے اسمارٹ فونز پر گزارے۔ لاک اینڈ اسٹاک، ایک مفت موبائل ایپلی کیشن ہے جو طلبا کو اپنے اسمارٹ فون کو بند رکھنے کی ترغیب دے کر ڈیجیٹل بہبود کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جس نے پاکستان میں اپنے گرائونڈ آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔
یہ ایپ طالب علموں کو ہر منٹ میں ایک ’چابی‘ کے ساتھ انعام دیتی ہے، جب وہ اپنے اسمارٹ فونز کو لاک کرتے ہیں اور رعایتی نرخوں پر کھانا، ریٹیل برانڈز، محفوظ اسکالرشپس حاصل کرنے یا کسی ادارے میں ملازمتوں اور انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے کے لیے ان چابیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
لاک اینڈ اسٹاک کے کوفاؤنڈر اور سی ای او کریگ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ہمارے برانڈ کا مقصد طلباء کی زندگی کو بہتر بنانا ہے اور ہم دنیا بھر کے طلبہ کو ڈیجیٹل لت سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ اس ایپ کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ طلباء اپنے ڈیجیٹل آلات سے دور رہ کر کتنا وقت بچاتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا کے نوٹیفکیشنز کو روکیں تاکہ طالب علم کچھ زیادہ نتیجہ خیز کام کرنے کی طرف اپنی توجہ مبذول کرسکیں۔
طالب علموں کو اس پورے عمل میں مصروف رکھنے کے لیے وہ ان کے درمیان ایک لیڈر بورڈ پر مقابلہ کراتے ہیں اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے صارفین کو ہفتہ وار انعام دیا جاتا ہے۔
اس ایپلی کیشن سے طلبا کو اپنے دوستوں کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے کسٹم لیڈر بورڈ میں شامل کرنے کی بھی سہولت ملتی ہے۔
کریگ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، کلاس روم میں فون کی لت سے نمٹنے کے مشن کے ساتھ شروع ہونے والی یہ ایپ اب متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ایجوکیشن مارکیٹ پلیس بن گئی ہے۔
لاک اینڈ اسٹاک کے سی ٹی او اور ایک قابل فخر پاکستانی شہری مصطفی احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے 15 ستمبر کو پاکستان میں اپنی شروع کی ہے جو کہ ہماری تیسری سالگرہ سے محض ایک ہفتہ قبل ہے۔
ٹیک اسٹارٹ اپ نے اسکالرشپ پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس میں ایک ایپلیکیشن کو تیار کیا گیا تھا جس سے طلبا کو دنیا بھر کی 400 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ یہ یونیورسٹیز طلبا کو ڈیجیٹل ڈیوائسز سے دور رکھنے کے عوض فیس میں رعایت اور مالی معاونت مہیا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف 2019 میں، لاک اینڈ اسٹاک کے طلباء نے اس ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف اسکالرشپس اور فیس میں رعایت کی مد میں نصف ملین ڈالر حاصل کیے جبکہ رواں سال طلباء نے اپنے ستمبر کے انرولمنٹس کے لیے اسکالرشپس کی مد میں دس لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے ہیں۔
لاک اینڈ اسٹاک، گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔