اسکالرشپ کے مواقع کی تلاش
اسکالرشپ کے مواقع کی تلاش
برٹش کونسل کا برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے اسٹیم اسکالرشپ کا اعلان
برٹش کونسل کی پیش کردہ اسکالر شپس اسٹیم یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھامیٹکس (ریاضی) کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتینکے لیے برطانیہ کی معروف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع ہے، جو اپنی مالیمدد کی ضرورت کا اظہار کرسکیں اور جو خواتین کی آنے والی نسلوں کو اس شعبے میںکیریئر بنانے کے لیے ترغیب دینا چاہتی ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والی خواتینبرطانیہ کی معروف یونیورسٹی میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کےپروگرام میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کر سکتی ہیں۔ فیلوشپساُن خواتین کے لیے بھی دستیاب ہیں جنہوں نے پچھلے تین سالوں میں پی ایچ ڈی مکملکی ہے۔
اگر آپ بھی ابتدائی تعلیمی فیلوشپ کے لیے اسکالرشپ کی درخواست دینا چاہتے ہیں توذیل میں درج لنک پر کلک کریں۔ یہاں برٹش کونسل کی اسکالرشپس کے حوالے سے مزیدمعلومات موجود ہیں۔
https://www.britishcouncil.pk/british-council-scholarships-women-stem
آکسفورڈ یونیورسٹی رھوڈس اسکالرشپ برائے 2023
یہ دنیا کی سب سے قدیم گریجویٹ اسکالرشپ ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے معتبرانٹرنیشنل اسکالرشپ پروگراموں میں ہوتا ہے۔ اسے 1902میں قائم کیا گیا۔ اس کے بانیسیسل جوہن رھوڈس ہیں، جو انگریزی بولنے والی قوموں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا چاہتےتھے اور مستقبل کے لیڈروں میں شہری سماجیات کے بارے میں جدید ذہن رکھنے والی قیادتاور اخلاقی قوت کا احساس پیدا کرنا چاہتے تھے، قطع نظر ان کے کیریئر کے منتخب راستوںسے، ان کے دروازے انگریزی بولنے والے ہر شہری کے لیے کھلے رہتے تھے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
اگر آپ اس اساکلر شپ کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ذیل میں درج لنک پر کلک کریں۔ یہاں اسکالرشپ کے حوالے سے مزید معلومات موجود ہیں۔
https://www.rhodeshouse.ox.ac.uk/scholarships/applications/
ایچ ای سی مراکش گورنمنٹ کی بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس 2023
مراکش کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (اے ایم سی آئی) نے تعلیمی سال برائے 2023-24 کے لیے مراکش کے پبلک انسٹی ٹیوشنز آف ہائر ایجوکیشن میں داخلے کے لیےپاکستانی طلباء کو اسکالرشپس کی پیشکش کی ہے۔ اگر آپ مراکش کی اعلیٰ تعلیم گاہوں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ اسکالر شپ آپ کے لیے ہی ہے۔
ذیل میں درج لنک پر اسکالرشپ کے حوالے سے مزید معلومات موجود ہیں۔
https://scholarship.hec.gov.pk/#/auth/login
نسٹ ایم ایس اسکالرشپ کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس 2023
اس اسکیم کے تحت منتخب علاقوں کے ڈومیسائل رکھنے والے طالب علموں کو 4 سال(ہرسال125) کے سائیکل میں 500 اسکالرشپس دی جائیں گی۔ خاص طور پر بلوچستان، گلگتبلتستان، آزاد جموں و کشمیر، کے پی، سندھ، پنجاب اور قبائلی علاقوں کی ترجیحی ترتیبکے مطابق طالب علموں کو فوقیت دی جائے گی۔ جزوی طور پر ٹیوشن فیس، رہائش کےاخراجات اور کتابوں کا خرچ وغیرہ پورا کرنے کے لیے اسکالرشپ کی رقم 100,000 (پاکستانی روپے) سالانہ ہوگی۔ متعلقہ ایچ ای آئی، جہاں طالب علم نے موسم خزاں 2020 میں داخلہحاصل کیا ہو، وہ یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ذیل میں درج ذیل لنک میں اسکالرشپ کے حوالے سے مزید معلومات موجود ہیں۔
https://pgadmission.nust.edu.pk/
ترکی دیانت اسلامک اسٹڈیز اسکالرشپ برائے 2023
ترکی دیانت فاؤنڈیشن کا قیام ایسے پیشہ ور افراد کی تربیت کے مشن کے ساتھ کیاگیا تھا جو ترکیہ کی بھرپور ثقافتی تاریخ سے واقف ہیں اور اُمت مسلمہ کی ضروریات کےبارے میں فکر مند ہیں۔
دیانت فاؤنڈیشن 112 ممالک کے طلباء کو بین الاقوامی اناطولیہ امام ہاتیپ ہائی اسکولاور انٹرنیشنل تھیولوجی انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعےترکی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرکے قوموں کے درمیان ایک طرح کا پُل بناتا ہے۔ یہ فائونڈیشن مستحق طلباء کو وظائف بھی دیتا ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مندطالب علموں کے لیے ترکیہ کے بہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کی راہ کھولتا ہےجبکہ طلباء کی رہائش کے لیے ہاسٹل اورگیسٹ ہائوسزکا بندوبست بھی کرتا ہے۔
اگر آپ دیانت فائونڈیشن کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں درج لنک پر کلک کریں۔ یہاں اس نادراسکالرشپ کے حوالے سے مزید معلومات موجود ہیں۔
https://greatyop.com/turkish-diyanet-foundations-bachelor-scholarship/