جاب مارکیٹ کے لیے سوشل میڈیا پروفائل بہتر بنانے کے چند نکات
جاب مارکیٹ کے لیے سوشل میڈیا پروفائل بہتر بنانے کے چند نکات
آج کے اس جدید دور کو ٹیکنالوجی کا عہد کہا جاتا ہے اور ہم سب اس ٹیکنالوجی کے عہد میں جی رہے ہیں۔ ہم میں سے بیشتر افراد اپنی ذاتی زندگی میں پہلے ہی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں اس لیے اس حوالے سے آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنے دوستوں، اہلخانہ اور جاننے والوں کے وسیع نیٹ ورک سے رابطے میں رہنے کے لیے مواصلات کے ایک بنیادی طریقہ کے طور پر سوشل میڈیا پر بھروسہ کرتے ہیں جو اس کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ یہ زبردست سوشل میڈیا آپ کو اپنے خوابوں کے عین مطابق کسی کام کا اہل بنا سکتا ہے یا کم از کم ایک ایسی نوکری کے حصول میں مدد کرسکتا ہے جو آپ کو اپنے موجودہ کیریئر سے اوپر اٹھا سکتی ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے والے افراد اور اداروں میں سے 92 فیصد نئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کے لیے سوشل میڈیا سے رجوع کرتے ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی اہم نکات دیئے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےاپنے لیے ایک اچھی نوکری یا بہترین کام حاصل کرسکتے ہیں۔
اپنے پروفائل کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں:
اپنے پروفائل کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ کہاں کھڑے ہیں۔
تمام سوشل میڈیا سائٹس پر یا کم از کم ان میں سے زیادہ تر پر متحرک اور فعال رہنا ضروری ہے۔
اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں:
سوشل میڈیا آپ کو تیزی سے بڑھتے ہوئے سماجی بازار میں اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا براہ راست اظہار کرنے اور خود کو ثابت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ آج مختلف اداروں اور تنظیموں کی اکثریت کو سوشل انگیجمنٹ یعنی معاشرتی مصروفیت کے لیے اسمارٹ حکمت عملی کی ضرورت ہے اگر آپ ان کا یہ کام کرسکتے ہیں تو سمجھ لیں کہ اپ کے لیے ایک بہترین ملازمت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
مستقبل کے مشمولات یعنی فیوچر کانٹینٹ کو اپنے ذہن میں رکھیں:
جب اس مواد کی بات آتی ہے جو آپ خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو اسے شائع کرنے سے پہلے ایک لمحے کو رک کر اس کے بارے میں سوچنا ضروری ہے کہ کہیں اپ کوئی ایسی چیز تو پوسٹ نہیں کررہے جو بعد میں اپ کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہو۔ آپ کی حکمت عملی چاہے جو بھی ہو اس کی ایک عملی پوسٹنگ کے ساتھ جوڑی بنانا ضروری ہے جو آپ کو حقیقت میں ایک سپر اسٹار امیدوار ظاہر کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
اپنی جگہ اور نظام الاوقات بتائیں:
مقامی کاروباری اداروں کے لیے آپ کی جگہ یا رہائش کا مقام اور اوقاتِ کار کے بارے میں جاننا نہایت اہم ہے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپ اپنے بارے میں جو معلومات دے رہے ہیں وہ پوری ویب سائٹ پر درست اور مستقل ہیں۔ اپنے حوالے سے خاص طور پر ان معلومات میں بار بار ردو بدل سے گریز کریں۔
اپنی حقیقی شناخت ظاہر کریں:
کسی بھی نوعیت کے جعلی پیشوں کے بارے میں کچھ لکھنے کے بجائے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمیشہ اپنی اصل شناخت قائم رکھیں۔
آپ جو ہیں، جیسے ہیں اور جتنی اپ کی علمی استعداد ہے اس پر قائم رہیں اور اسی کا اظہار کریں کیونکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی لفاظی کرنا یا جھوٹ موٹ کی چیزیں بتانا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ لوگ اس سے یہ سوچیں گے کہ آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہیں لیکن حقیقت میں آپ کو کچھ پتہ نہیں ہوگا جس سے کسی نہ کسی مقام پر آپ کی سبکی کا سامان ہوگا جو ندامت کا باعث بنے گا۔ اس لیے سوشل میڈیا پر ہمیشہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ رہیں۔
کیریئر سے متعلق گروپوں میں شمولیت اختیار کریں:
سوشل میڈیا ایسے اعلیٰ پروفائل کے حامل گروپوں سے بھرا ہوا ہے جو آپ کو آپ کے ہم خیال اور ملازمت کے متلاشی افراد سے ملواسکتا ہے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بنیادی طور پر انہی گروپوں میں حصہ لے رہے ہیں جو آپ کی اصل یا آپ کے ہدف کے مطابق ملازمت سے متعلق ہیں۔ سوشل میڈیا پر فعال اور متحرک یہ گروپ آپ کو مختلف وسائل اور افراد کے ذریعے روزگار یا ملازمت تلاش کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتے ہیں۔