جاپان میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کریں

جاپان میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کریں

جاپان میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کریں

جاپان ایک ایسا واحد اور آسان ترین ملک ہے جہاں آپ آئلٹس کے بغیر بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

جاپانی اسکالرشپس برائے 2022 بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے دستیاب ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے یہ ملک مستقل طور پر دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔

جاپانی حکومت بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے نہ صرف مقامی طلبہ بلکہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے بھی ہر سال اسکالرشپس کی بہت بڑی تعداد پیش کرتی ہے۔

اگر آپ جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کے لیے بغیر کسی آئلٹس یا انگریزی زبان کا کورس کیے جاپانی اسکالرشپس موجود ہیں۔

دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی طالب علم ان اسکالرشپس کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

یہ اسکالر شپس تمام تعلیمی شعبہ جات کا احاطہ کرتی ہیں، جاپان میں پوری دنیا میں یونیورسٹی کے بہترین پروگرام ہیں۔

جاپان میں تقریبا 298،000 بین الاقوامی طلبہ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے موجود ہیں، جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہم نے جاپان کی تمام مشہور اسکالرشپس کی فہرست مرتب کی ہے جہاں آپ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم جاپان میں واقع ایسی یونیورسٹیوں کی بھی فہرست پیش کررہے ہیں جہاں آپ آئلٹس کے بغیر بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

جاپانی یونیورسٹیوں میں کسی نوعیت کی کوئی درخواست فیس نہیں لی جاتی۔ اگر آپ جاپان میں دستیاب اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس بلاگ کو پورا پڑھیں۔ آئلٹس کے بغیر اسکالر شپس پیش کرنے والی یونیورسٹیز کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔

جاپان کی بنا کسی آئلٹس کے دی جانے والی اسکالرشپس برائے 2022 کے بارے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ملک: جاپان

ڈگری لیول: بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی

فنانشل کوریج: مکمل طور پر فنڈڈ۔

جاپانی حکومت کی میکسٹ اسکالرشپس ینگ لیڈرز پروگرام کے لیے جی آر آئی پی ایس پر دستیاب ہیں۔

یہ اسکالرشپ جاپانی یونیورسٹیوں سے ماسٹر ڈگری لیول کے پروگرام کے مطالعہ کے لیے مختص ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی اسکالرشپس

جاپان کی بہترین دانش گاہوں میں شامل کیوٹو یونیورسٹی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس کی درخواستیں قبول کرتی ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 125 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

تمام بین الاقوامی طلبہ کیوٹو یونیورسٹی کی اسکالرشپ کے اہل ہیں۔

اسکالرشپ کوریج: مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ریٹرن ایئر ٹکٹ۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

کایوٹو یونیورسٹی اسکالرشپ:

ٹویوہاشی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ لیول کے ڈگری پروگراموں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پیش کرتی ہے۔

فنانشل کوریج: مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ اور واپسی کا ایئر ٹکٹ۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

جاپان میں ہوکائڈو یونیورسٹی اسکالرشپ برائے 2021:

ہوکائڈو یونیورسٹی جاپان کی ایک قدیم، سب سے بڑی اور سب سے ممتاز حیثت رکھنے والی اہم ترین یونیورسٹی ہے۔

یہ نامور دانش گاہ ماسٹرز ڈگری پروگرام اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام کے لیے ایک  مکمل فنڈڈ ہوکائڈو یونیورسٹی پریذیڈنٹ اسکالرشپ پیش کررہی ہے جس سے دنیا کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

جاپانی اسکالر شپس حاصل کرنے کے لیے جاپانی زبان، آئلٹس اور ٹوفل وغیرہ کو جاننا لازمی نہیں ہے۔

فنانشل کوریج: مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، واپسی کا ایئر ٹکٹ۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

جاپان میں ہونجو انٹرنیشنل اسکالرشپ:

ہنجو انٹرنیشنل اسکالرشپ کا مقصد دنیا بھر سے نمایاں اور ہونہار طلبہ کو کسی بھی تعلیمی میدان میں جاپان اور یونیورسٹی آف جاپان میں ماسٹر ڈگری یا پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کی غرض سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

جاپان اور ورلڈ بینک کی مشترکہ اسکالرشپ:

جے جے، ڈبلیو بی جی ایس پی اسکالرشپ برائے 2022 مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے جو جاپان اور ورلڈ بینک گروپ کے مالی تعاون سے پیش کی جاتی ہے۔ فُل ٹائم ماسٹرز ڈگری پروگرام کا مطالعہ کرنے کے لیے میل اور فی میل اسٹوڈنٹس کے لیے یہ اسکالر شپ دستیاب ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔  

یونیورسٹی آف ٹوکیو کی اسکالرشپ:

ٹوکیو یونیورسٹی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے جاپان میں مکمل طور پر فنڈڈ میکسٹ یونیورسٹی کی سفارش کردہ اسکالرشپ پیش کرتی ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی اسکالرشپ:

  وائے این یو اسکالرشپ جاپانی حکومت کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے لیے مکمل طور پر مالی مواعنت کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔

یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی جاپان کی اعلیٰ اور اہم سرکاری یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اسکالرشپس بھی پیش کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

ایشیا پیسیفک یونیورسٹی اسکالرشپ:

ایشیا پیسیفک یونیورسٹی میں جاپان کی گورنمنٹ کی طرف سے مکمل بیچلرز، ماسٹرز کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دستیاب ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

جاپان میں اوساکا یونیورسٹی کی اسکالرشپ:

اوساکا یونیورسٹی اسکالرشپ کے ذریعے جاپان کی بہترین یونیورسٹی میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے مطالعہ کے لیے جاپانی حکومت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 71 واں مقام اور تیسری بہترین جاپانی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

میکسٹ مونبکاکاگوشو جاپانی حکومت کی اسکالرشپ:

انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، ٹریننگ / پی ایچ ڈی یا ڈاکٹورل ڈگری کرنے کے لیے مونبکاکاگوشو میکسٹ اسکالرشپ دستیاب ہے جس کے ذریعے آپ جاپان کی بہترین یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

میکسٹ اسکالرشپ ایک مشہور اور سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے جو جاپانی حکومت کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں۔

جاپان میں آئلٹس کے تقاضے کے بغیر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی یونیورسٹیاں:

بیشتر جاپانی یونیورسٹیاں آپ سے آئلٹس کا ٹیسٹ اسکور نہیں مانگتی، جس سے ایسے ممالک سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوتا ہے جن کی ملکی زبان انگریزی نہیں ہے۔  

جاپان میں آئلٹس کے بغیر داخلہ دینے والی کچھ یونیورسٹیوں کے نام ذیل میں درج ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو۔

سوکوبا یونیورسٹی۔

ہیروشیما یونیورسٹی۔

میجی یونیورسٹی۔

واسیڈا یونیورسٹی۔

کییو یونیورسٹی۔

ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو