مکمل طور پر محفوظ بچے کی ممی کے پیچھے چھپی سیاہ تاریخ
مکمل طور پر محفوظ بچے کی ممی کے پیچھے چھپی سیاہ تاریخ
نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے ایکسپلورر جوہن رین ہارڈ نے کیتھولک یونیورسٹی آف سالٹا (ارجنٹینا) کے ساتھی کونسٹانزا سیروٹی کے ساتھ ارجنٹینا میں ماؤنٹ لُللاکو کی 22,110 فٹ بلندی کے نیچے واقع ایک مقبرے میں 1999 میں ایک 13 سال کی لڑکی کی منجمد لاش اور 3سے4 سال کی عمر کے دو دیگر بچوں کی لاشیں دریافت کیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ منجمد ہونے کی وجہ سے یہ لاشیں اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی قدرتی طور پر محفوظ ہیں۔
ان گزرے برسوں میں سالٹا کی کیتھولک یونیورسٹی میں ماؤنٹ للیلاکو کی منجمد ممیوں پر مختلف بین الضابطہ تحقیقات کی گئی۔ ان تحقیقات میں روایتی ایکسرے اور سی ٹی اسکین شامل تھے، جن سے ہڈیوں اور اندرونی اعضاء کی حالت اور پیتھالوجی کے بارے میں معلومات سامنے آئیں، ساتھ ہی دانتوں کے مطالعے کا مقصد موت کے وقت ان تینوں بچوں کی عمروں کا تعین کرنا تھا۔
قدیم ڈی این اے کی تحقیقات اور بالوں کا تجزیہ بھی تعلیمی اداروں جیسے کہ جارج میسن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ، اور یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی حیاتیاتی بشریات کی لیبارٹری کے تعاون سے کیا گیا۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی انکا تہذیب کی بچوں کی قربانی کی رسم کا حصہ رہی ہے جو 500 سال پرانی ہے۔ برف پوش کوہساروں کی چوٹیوں پر (5,000 میٹر کی بلندی سے اوپر) انکاس تہذیب کے لوگوں نے مزارات بنائے تھے۔ ایک تقریب کے ایک حصے کے طور پر ان الگ تھلگ مقامات پر انسانی جانوں کی قربانی کی گئی۔
متاثرین کی لاشوں کے ساتھ ساتھ انتہائی سرد اور خشک اونچائی والے اینڈین ماحول میں دریافت ہونے والی بہت سی قبروں کا حیرت انگیز تحفظ غیر معمولی حیاتیاتی بشریات کا ثبوت دیتا ہے۔
دی میڈن (بچی) کے بالوں کے بائیو کیمیکل معائنے کے بعد اس کے اپنی زندگی کے آخری دو سالوں کے دوران کیا کھایا، پیا اس کا ریکارڈ تیار کیا۔
یہ تحقیق انکا تہذیب کے اُن چند منتخب نوجوانوں کی تاریخی حیثیت کے بارے میں وضاحت پیش کرتی ہے جو ہر سال ہونے والی مذہبی تقریبات میں حصہ لیتے تھے، اس تحقیق سے ان نوجوانوں کے بالوں میں کھانے، کوکا اور الکحل کے استعمال میں تبدیلیوں کے بارے میں بھی پتہ لگایا گیا جن کی وجہ سے ان نوجوانوں کی قربانی دی جاتی تھی۔ مصنفین نے نشاندہی کی کہ کوکا اور شراب انکا مذہبی فلسفہ میں مقدس حیثیت رکھتی ہیں اور ان سے منسلک عناصر متبادل ریاستیں تشکیل دے سکتے ہیں۔
دوسری طرف، امکان ہے کہ ان اشیا میں موجود کیمیکلز نے ایک زیادہ عملی مقصد حاصل کیا ہو، جو اونچے پہاڑی کنارے پر آباد نوجوان متاثرین کو الجھانے اور موت کو بے دریغ گلے لگانے کے لیے انہیں اپنی المناک تقدیر کو کھلے دل سے قبول کرنے کے لیے تیار کر رہے تھے۔
بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے فرانزک اور آثار قدیمہ کے ماہر اینڈریو ولسن نے کہا کہ دنیا بھر میں جانی جانے والی ممیوں کے لحاظ سے، اسے ان تمام ممیوں میں سب سے بہترین طور پر محفوظ ہونا چاہیے جن کے بارے میں میں جانتا ہوں۔
ولسن نے مزید کہا، مجھے لگتا ہے کہ یہ شدید سردی ہی اس سب کو اتنے عرصے تک محفوظ رکھنے کا باعث ہے۔ اس بچی کی ممی کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ ابھی بھی سو رہی ہے۔ یہ سوکھی ہوئی ممی یا ہڈیوں کا مجموعہ نہیں ہے۔ یہ انسان ہے، بچہ ہے اور جو معلومات ہم نے اپنی تحقیق کے ذریعے اکٹھی کی ہیں وہ اس کی زندگی کے چند آخری مہینوں اور سالوں کے حوالے سے کچھ واقعی گہرے پیغامات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔
یہ ممیاں اب سالٹا، ارجنٹائن کے میوزیو ڈی آرکیولوگا ڈی الٹا مونٹا (مام) میں رکھی گئی ہیں۔