صبح کی کلاس کو منظم کرنے کے کچھ اہم طریقے
صبح کی کلاس کو منظم کرنے کے کچھ اہم طریقے
ہم سب اس ایک المیے میں مبتلا ہیں ، جہاں ہمیں بہت ساری چیزوں کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہے۔ صبح سویرے ہم اپنی پرسکون نیند کو ترجیح دیں یا پھر آٹھ بجے شروع ہونے والی کلاس کو۔؟
کوئی بھی اپنے آرام دہ بستر کو چھوڑنا نہیں چاہتا ہے یہاں تک کہ زندگی خطرے میں نہ پڑجائے۔ مگر صبح کی کلاس کو چھوڑنا بھی کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ اگر آپ سوتے رہیں گے تو آپ کو اپنی امی سے خوب ڈانٹ پڑے گی۔۔ اور دوسرے دن آپ کے ٹیچرز بھی آپ سے سوال کریں گے کہ آپ آخری کلاس سے کیوں غیر حاضر تھے؟ تب آپ کو سیکڑوں بہانے بنانے پڑیں گے، اور آپ کی پڑھائی کا بھی نقصان ہوگا۔ آخر میں آپ کو خود کو ان تمام اسباق کے ساتھ بھی اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا جو آپ نے چھوڑے ہیں۔ مختصر یہ کہ ان تمام باتوں میں آپ کو بہت سی ذہنی آزمائش سے گزرنا ہوگا۔ آپ کی مدد کے لیے ہم نے کچھ طریقے تیار کیے ہیں۔ (آپ انہیں تکنیک بھی کہہ سکتے ہیں) تاکہ آپ ان سست اور بورنگ صبح کی کلاسوں سے نمٹ سکیں، اگر آپ ان طریقوں پر مستقل بنیادوں پرعمل کرتے ہیں تو آپ یقیناً صبح خیز بن سکتے ہیں ۔