پانچ ایسی ایپلی کیشنز جو ہر طالب علم کے پاس ہونی چاہئیں
پانچ ایسی ایپلی کیشنز جو ہر طالب علم کے پاس ہونی چاہئیں
آج کے اس جدید دور میں کھانا پکانے سے لے کر راکٹ سائنس تک کوئی ایسی چیز نہیں جو امکان کے دائرے سے باہر ہو۔ اسمارٹ فون اور ایپلی کیشنز کے اس دور میں طالب علموں کی سہولت کے لئے بیشتر فائدہ مند ایپلی کیشنز متعارف کرائی جا چکی ہیں، ایسی ہی کچھ ایپلی کیشنز کے بارے میں ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے جن کا ہر طالب علم کے پاس ہونا ضروری ہے کیونکہ ان کی مدد سے آپ اپنے اسکول یا کالج کا کام نہایت آسانی سے کر سکتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پیداواری صلاحیتوں کا حامل ہونا مشکل ہے مگر اپنی پیداواری صلاحیتوں کو برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل امر ہے۔
تاہم آپ کو پریشان ہونے یا ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کی مدد کے لئے یہاں موجود ہیں، ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ایپلی کیشنز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے رستے پر رہتے ہوئے اپنی اسائنمنٹس، سوالات اور پراجیکٹس کو اچھے سے مکمل کر سکیں گے۔ آپ کو اپنے کام کو بروقت انجام دینے، باعمل بننے اور ذہنی پریشانی کو دور کرنے میں ان ایپلی کیشنز سے بہت مدد ملے گی۔ تو آئیے اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں
آپ کالج میں پڑھتے ہیں یا یونیورسٹی جاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنی تمام کلاسیں لیتے ہیں، اپنی اسائنمنٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کرتے ہیں، آپ کو اپنے سوالات اور پراجیکٹس کو ایک جگہ مکمل کرنا ہوتا ہے اور ظاہر ہے یہ سب اتنا آسان نہیں ہے ایسے میں آپ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی چیز ہو جس کے ذریعے آپ ان تمام چیزوں کو یکجا کرلیں، تو اب آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کی پریشانی کا حل اسٹوڈنٹس پلانر ایپس میں پوشیدہ ہے، اس ایپلی کیشنز کو اپنے اسمارٹ فون پر ڈائون لوڈ کرلیں، اس کے ذریعے آپ کو اپنا مکمل ٹائم ٹیبل بنانے میں بہت مدد ملے گی اس کے رہتے ہوئے آپ کے فون میں گوگل کیلنڈر، ٹائم ٹیبل اور آئوٹ لُک کیلنڈر بھی اپنا کام کرتے رہیں گے کیونکہ اس ایپلی کیشنز میں آپ کی ضرورت اور سہولت کے مطابق آسانی سے رد و بدل ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں آپ اپنی ڈیڈ لائنز اور الرٹس کو جس طرح منظم کریں گے اسی طرح وقت آنے پر آپ کو خود کار طریقے سے نوٹیفکیشن اور الرٹس موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔
گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں طالب علموں نے پوموڈورو تکنیک کے تحت بنائی گئی ایپلی کیشنز استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نئی تکنیک اس وقت دنیا بھر کے طلبا و طالبات میں مقبول ہو رہی ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پوموڈورو آخر ہے کیا۔؟
یہ ایک انتہائی آسان تکنیک ہے اسے اپنے اسمارٹ فون پر ڈائون لوڈ کرنے کے بعد اگر آپ نے یہ سوچا ہے کہ اگلے 25 منٹ تک آپ نے دھیان لگا کر صرف پڑھائی کرنی ہے تو یہ ایپلی کیشن اگلے 25 منٹ تک آپ کے فون پر آنے والے تمام نوٹیفکیشنز کو روک دے گی تاکہ آپ کی پڑھائی میں کوئی خلل نہ پڑے۔
اس کے علاوہ یہ بہت تخلیقی قسم کی ایپ ہے جس میں آپ کو اپنا کام ایک مقررہ وقت میں مکمل کرنے پر درخت اگانے کی ترغیب ملتی ہے آپ مخصوص وقت میں اس ایپ کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں تو آپ کے لگائے گئے درخت بڑھنے لگتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ ہرا بھرا پورا جنگل آپ کا ہو جاتا ہے اور اگر آپ اپنے فون کو استعمال نہیں کرتے تو پھر آپ کے فون کی اسکرین پر کوئی درخت نظر نہیں آتا
اگرچہ اب تک ہونے والے مطالعات نے ہمیں یہ بتایا کہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کاغذ قلم کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مضمون کے بارے میں چیدہ چیدہ نوٹس لے لئے جائیں اور اہم معلومات کو کاغذ پر درج کرلیا جائے تاکہ بعد میں ان کی مدد سے آپ کے لئے اپنے مضامین یا ان کا کچھ خاص حصہ یاد کرنے میں آسانی رہے مگر یہ سب کرنا ہمیشہ اتنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ کلاس کے دوران استاد اپنی روانی میں کسی خاص مضمون کو پڑھاتا چلا جاتا ہے یا کسی خاص موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے بولتا چلا جاتا ہے آپ کے لئے عملی طور پر ممکن نہیں ہوتا کہ بار بار اپنے استاد کو روک کر ان سے پوچھیں کہ ابھی انہوں نے کیا کہا۔ یا آپ کسی اہم نکتے کو لکھنے سے چُوک گئے۔ اس لئے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں طلبا کی آسانی کے لئے نت نئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جاتی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے کام کو نہایت منظم اور عمدہ طریقے سے کرسکتے ہیں۔ ایسی ہی نوٹ ٹیکنگ ایپس میں شامل ون نوٹ اور ایور نوٹ اس وقت مقبول ترین ایپس بن چکی ہیں کیونکہ ان میں ہر کلاس اور ہر طرح کے لیکچر کے نوٹس لینے کی خودکار صلاحیت موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ وقت اور تاریخ کا اندراج، کیلنڈر، لنکس، آڈیو، ویڈیو وغیرہ کی موجودگی بھی ان ایپس کو اہم بناتی ہے۔ ان ایپس کو اپنے اسمارٹ فون میں ڈال لینے سے آپ کے لئے مختلف اوقات میں مختلف موضوعات پر نوٹس لینا بہت آسان ہو جائے گا اور بعد میں ضرورت پڑنے پر آپ وقت، تاریخ اور موضوع کے مطابق اپنے مطلوبہ نوٹس کو آسانی سے ڈھونڈ بھی سکیں گے
کسی بھی طالب علم کے لیے سب سے ضروری چیز اس کی ذہنی کارکردگی کا بہترین ہونا ہے تاہم آج کے زمانے میں والدین کے مقابلے میں ان کے بچوں کا تعلیمی نظام زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہو چکا ہے بلکہ نسل در نسل یہ تعلیمی نظام مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے والدین اور بڑے بہن بھائیوں کے مقابلے میں آج کے طالب علم بچوں پر پڑھائی کا بوجھ زیادہ ہے جس کے باعث ان کی ذہنی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک عالمی گائوں کے باشندے ہونے کی حیثیت سے بھی ہم پر نت نئے رجحانات کے ساتھ چلنے کا ایک نفسیاتی دبائو رہتا ہے۔ ہر طرف پھیلی ہوئی خبروں اور میمیز کا ہجوم بھی ہمارے ذہنوں پر ایک الگ طرح کا بوجھ بنائے رکھتا ہے۔ اپنے دماغ میں گونجنے والی آوازوں پر توجہ دینا بھی ضروری ہے اور اس کے لئے سب سے بہترین چیز ہے مراقبہ یعنی تھوڑی دیر کے لئے اپنے اردگرد سے بے نیاز ہو کر اپنے اندر گونجتی آوازوں پر دھیان دینا۔ اس کے لئے مختلف اقسام کی ایپس متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں، کام بھی ایسی ہی ایک ایپلی کیشن ہے جسے اپنے اسمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے بعد آپ دن کے کسی بھی حصے میں صرف 5 منٹ کے لئے اپنے کانوں میں ایئر فون لگا کر لہروں کا شور یا سکون بخش آوازیں سن سکتے ہیں جو آپ کو مراقبے میں لے جائیں گی اور آپ کا ذہنی تنائو کم کرکے آپ کے دماغ کو سکون سے بھر دیں گی۔ اس پر ایک بار عمل کرکے دیکھیں اس کے نتائج آپ کی توقع سے زیادہ اچھے نکلیں گے۔
ہوسکتا ہے ابھی آپ کو یہ ایپلی کیشن قابلِ ستائش نہ لگے مگر اپنے فون میں گوگل ڈرائیو، ون ڈرائیو یا ڈراپ باکس کو رکھنے سے آپ کی زندگی محفوظ ہو سکتی ہے۔ کلائوڈ اسٹوریج کی تمام ایپس کی چونکہ برائوزرز تک رسائی ہوتی ہے اس لئے جو بھی ڈیٹا آپ اپنے فون میں محفوظ کرتے ہیں اور اسے کھونا نہیں چاہتے جیسے مثال کے طور پر آپ نے اپنے فون میں اپنی ذاتی معلومات، اسائنمنٹس، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر اہم چیزیں الگ الگ جگہوں پر محفوظ کر رکھی ہیں ان سب کو کلائوڈ اسٹوریج ایک ہی جگہ پر محفوظ کرلیتا ہے تاکہ آپ کو بار بار مختلف چیزیں ڈھونڈنے میں دشواری نہ ہو۔ یہ ایک طرح سے ایک بینک کی کام کرتا ہے جہاں آپ کی تمام قیمتی چیزیں، معلومات اور اسائنمنٹس محفوظ رہتی ہیں۔ جب آپ اپنے فون یا لیپ ٹاپ کو کھولتے ہیں تو یہ کچھ ایرر دینا شروع کردیتا ہے تاہم اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ سب چیزوں کو بالکل شروع سے شروع کریں تو سب کچھ آپ کے سامنے آتا جائے گا۔ پہلے پہل آپ کو لگے گا کہ یہ کیا مشکل ہے مگر اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی تمام چیزیں اور ضروری کام آپ کے پاس محفوظ رہے گا اور وقت پڑنے پر آپ کے کام آئے گا۔