آپ کامیاب ہوں گے، شفقت محمود کی طلباء کے لیے نیک خواہشات
آپ کامیاب ہوں گے، شفقت محمود کی طلباء کے لیے نیک خواہشات
عید مبارکباد کے ٹویٹس میں نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر امتحانات دینے والے طلبا کو یقین دلایا کہ وہ اس تجربے سے فاتح بن کر سامنے آئیں گے۔
بدھ کے روز ٹوئٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے فالورز کو عید مبارک کا پیغام بھیجنے کے ساتھ ہی امتحانات دینے والے طلباء کے لیے نیک خواہشات بھیجیں۔
کورونا کے خطرات اور لاک ڈائون میں تعلیم متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ سارا سفر آسان نہیں رہا ہے لیکن آپ (طلباء) فاتح کی حیثیت سے اس تجربے سے گزر کر سامنے آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اور وائرس کے نئے ویرئنٹ ڈیلٹا کے پیش نظر طلباء جسمانی امتحانات کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے تھے۔
مزید پڑھئے: یو ای ٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون انجینئرنگ پروفیسر تعینات
طلباء کا موقف ہے کہ اس تعلیمی سال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور اور پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث بیشتر اسٹوڈنٹس کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث طلبہ کو پریشانی میں مبتلا کیا جارہا ہے۔
ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1،425 واقعات ریکارڈ ہونے کے بعد جمعرات کے روز پاکستان نے 10 لاکھ کووڈ 19 کے سنگین سنگ میل کو عبور کیا۔
اس وائرس کا شکار ہونے والے کم از کم 11 مزید مریضوں نے 24 گھنٹوں کے دوران اپنی جان گنوا دی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 22،939 ہوگئی۔
دوسری جانب متعدد مریضوں کے کورونا سے صحت ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایک دن میں 543 مزید افراد اس مہلک انفیکشن سے شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 923،472 افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شفایاب ہوچکے ہیں۔