ورچوئل لرننگ پراجیکٹ 200 آئی سی ٹی اسکولوں میں شروع کیا جائے گا
ورچوئل لرننگ پراجیکٹ 200 آئی سی ٹی اسکولوں میں شروع کیا جائے گا
وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے پیر کے روز فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور گوگل اور ٹیک ویلی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ اسلام آباد کو ڈیجیٹل صلاحیت رکھنے والے سرکاری اسکولوں کا بینچ مارک بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں اسکولوں کا دوبارہ کھلنا وبائی مرض پر قابو پانے سے مشروط
ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت پہلے مرحلے میں ٹیک ویلی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری (آئی سی ٹی) کے 200 بوائز اور گرلز اسکولوں میں کلاؤڈ بیسڈ انفراسٹرکچر پر گوگل ورک اسپیس لگائے گی جبکہ گوگل ان اسکولوں کو کروم کتابوں کے ساتھ فاصلاتی تعلیم کے لیے ٹولز بھی فراہم کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں ، اساتذہ کو ان ٹولز سے فائدہ اٹھانے کے لیے ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی۔ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ اس کا مقصد اساتذہ و طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
سکریٹری تعلیم فرح حامد نے کہا کہ کووڈ نے نہ صرف تمام روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ تعلیم کے شعبے کو بھی سخت پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔
مزید پڑھیئے: امتحانات کے شیڈول اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اپنا کر ہمیں خود کو نئے معمولات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے جدید ضرورتوں کے مطابق طلباء اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اسے پورے ملک میں وسعت دی جائے گی۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 25 مئی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)