یونیورسٹی طلباء کا لاہور گیریژن میں ایک دن فوجی دستوں کے ساتھ

یونیورسٹی طلباء کا لاہور گیریژن میں ایک دن فوجی دستوں کے ساتھ

یونیورسٹی طلباء کا لاہور گیریژن میں ایک دن فوجی دستوں کے ساتھ

اس کا مقصد طلباء کو پاک فوج کے معمول کے کام، تنظیم اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا 

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ اس کے لاہور گیریژن میں گزارا۔

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ یہ پروگرام خصوصی طور پر طلباء کو پاک فوج کے معمول کے کام، اس کے نظم و ضبط اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں روشنی ڈالنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔

مزید پڑھے: سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز

آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں مزید کہا کہ طلبا نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر سوار ہوتے وقت گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ طلباء نے پاک فوج کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بھی تعریف کی۔

پاک فوج نے 2017 میں راولپنڈی کے لگ بھگ 400 طلباء کو ایک دن فوجیوں کے ساتھ گزارنے اور فوج کے کام کاج کے بارے میں جاننے کی دعوت دی تھی، یہ پروگرام راولپنڈی کور نے ڈیزائن کیا تھا۔

طلباء کا گروپ مختلف اسکولوں، کالجوں اور مختلف یونیورسٹیز سے تھا جنہوں نے پورا دن فوج کے جوانوں کے ساتھ ان کے نظم و ضبط اور دفاعی صلاحیتوں کو جاننے میں صرف کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو