بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے 31 مئی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے 31 مئی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے 31 مئی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاک ڈاؤن کے دوران بیشتر یونیورسٹیز میں اپنے کورسز کو مکمل کرنے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے، لیکن بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) نے جمعہ کے دن اعلان کیا ہے کہ کوئی آن لائن کلاس نہیں منعقد کی جائے گی اور طلباء کو اس کے بجائے گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے رواں ماہ کے شروع میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور اس کے سب کیمپس 31 مئی 2020 تک بند رہیں گے۔ بندش کی مدت گرمیوں کی تعطیلات 2020 کی طرح چلے گی اور اس دوران کوئی آن لائن کلاس نہیں رکھی جائے گی۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی دوبارہ کھلنے کے بعد طلباء کے پاس اب امتحانات کی تیاری کے لیے زیادہ وقت ہوگا۔

اگر 31 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کی صورت حال خراب ہوجاتی ہے یا ویسے ہی رہتی ہے تو، پھر وہ طلبا کو آن لائن کلاسوں کے لیے تیار کریں گے۔ ان کلاسز کا آغاز یکم جون دوہزار بیس سے ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو