یونیورسٹیز یکم جون 2020 سے دوبارہ آن لائن کلاسز کا آغاز کرینگی

یونیورسٹیز یکم جون 2020 سے دوبارہ آن لائن کلاسز کا آغاز کرینگی

یونیورسٹیز یکم جون 2020 سے دوبارہ آن لائن کلاسز کا آغاز کرینگی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹی طلباء کے لئے آن لائن تعلیم کو دوبارہ شروع کرنے کے متعدد منصوبے تیار کیے ہیں۔ اس وبائی صورتحال میں اداروں کی بندش کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے یہ اقدام شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بنوری نے کہا ، "ایچ ای سی نے پہلے ہی ٹیلیکام کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت طلباء کو خصوصی انٹرنیٹ پیکیج فراہم کیا جائے گا ، خاص طور پر دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے طلبا کو۔ ایچ ای سی ان طلبا کو سمارٹ فونز فراہم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے جو اسکے متحمل نہیں ہیں تاکہ وہ بی آن لائن کلاسز کا حصّہ بن سکیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے طلباء اپنی آن لائن کلاس کے دوران غیر حاضر تھے جس کی وجہ یہ ہے کے ان کے پاس اسمارٹ فونز موجود نہیں تھے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو ایسے طلبا کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کے، " کوویڈ 19 کے سبب چھٹیوں کے آغاز سے ہی آن لائن کلاسز میں طلبا اور اساتذہ کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ہم ان کو بھی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے یہاں جن مسائل کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑرہا ہے ان میں اساتذہ کی تربیت ، یونیورسیٹیز کا آن لائن لرننگ سسٹم ، دور دراز علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔

تاہم ، ایچ ای سی نے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں آٹھ اقدامات شامل ہیں ، جو ممکنہ طور پر تمام معاملات حل کرے گی۔ ڈاکٹر بنوری نے کہا کہ یونیورسٹیز یکم جون 2020 ء سے ایل ایم ایس کے ذریعے آن لائن کلاسز جاری رکھ سکتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ، ایچ ای سی نے ایک تکنیکی معاون کمیٹی (ٹی ایس سی) بھی تشکیل دی ہے جو یونیورسٹی کے عملے کو آن لائن تعلیم میں مدد فراہم کریگی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو