این اے وی ٹی ٹی سی نے فری آن لائن کورسز پیش کردیئے

این اے وی ٹی ٹی سی نے فری آن لائن کورسز پیش کردیئے

این اے وی ٹی ٹی سی نے فری آن لائن کورسز پیش کردیئے

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) انجینئرنگ ، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفت آن لائن کورسز کی پیش کش کررہا ہے۔ یہ کورس سوزو ووکیشنل یونیورسٹی چین کے اشتراک سے پیش کیے جاتے ہیں اور یہ پاکستانی طلباء کے لیے مکمل طور پر مفت ہیں۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے پیش کردہ کورسز میں درج ذیل شامل ہیں۔

  1. انڈسٹریل روبوٹ ٹیکنالوجی
  2. انٹیلیجنٹ کنٹرول ٹیکنالوجی
  3. مولڈ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ
  4. میٹیریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی
  5. بلڈنگ میٹیریلز انجینئرنگ ٹیکنالوجی
  6. آرکیٹیکچرل انجینئرنگ ٹیکنالوجی
  7. مشینری مینوفیکچرنگ اینڈ آٹومیشن
  8. مشینری کوالٹی مینیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی
  9. میکاٹرونکس ٹیکنالوجی
  10. الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی
  11. الیکٹرانک انفارمیشن انجینئرنگ ٹیکنالوجی
  12. ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی
  13. مکینیکل انجینئرنگ
  14. فوڈ پراسیسنگ اینڈ انسپکشن

اہلیت کا معیار:

1۔ کم سے کم 12 سال کا تعلیمی تجربہ، ایف ایس سی یا ایف اے پاس ہونا رجسٹریشن کے لیے درکار تعلیمی اہلیت ہے۔ تاہم ماسٹرز یا بی ایس کی ڈگری رکھنے والے افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ کچھ کورسز کو واقعی انجینئرنگ کے جدید ترین علم کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے یہ کورسز آپ کے ہنر میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

2۔ انگلش لکھنے اور بولنے کی صلاحیت کا ہونا لازمی ہے۔

3۔ کمپیوٹر کے استعمال کا بنیادی علم ہونا ضروری ہے۔

رجسٹرڈ ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

http://navttc.org/suzhou/

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو