ہاورڈ یونیورسٹی نے 67 نئے آن لائن کورسز پیش کردیئے

ہاورڈ یونیورسٹی نے 67 نئے آن لائن کورسز پیش کردیئے

ہاورڈ یونیورسٹی نے 67 نئے آن لائن کورسز پیش کردیئے

 

ہاورڈ یونیورسٹی نے 67 نئے آن لائن کورسز پیش کردیئے۔

کیا آپ وبائی مرض کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی روزانہ جسمانی ورزش کے ساتھ ذہنی کام بھی کر رہے ہیں؟

ہوسکتا ہے کہ اب آپ مسابقت کے بارے میں سوچنا شروع کریں اور اپنے ہم سبق ساتھیوں کے سامنے آئیوی لیگ اسکول کی کچھ ڈگریز کے بارے میں فخر کا اظہار کریں۔

یہ طلبا کے لیے سرکٹ بریکر کا دور ہے جن کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے منصوبے تقریباً منسوخ ہوچکے ہیں، لیکن یہاں ایک اچھی خبر بھی ہے کہ ابھی سب ختم نہیں ہوا، علم کے متلاشیوں کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی 67 نئے آن لائن کورسز پیش کررہی ہے جو مکمل طور پر مفت ہیں۔ ہاں یہ بالکل درست ہے۔ ہارورڈ ڈگری سرٹیفکیٹ کے بارے میں فخر کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ اب اس میں ویزا، سفر کے اخراجات، روز مرہ اخراجات کی ایک بڑی رقم اور درخواست گزاری کے تھکا دینے والے مراحل شامل نہیں ہیں، اب آپ اپنے گھر کے آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر یہ سب حاصل کر سکتے ہیں۔ مفت پیش کیے جانے والے کورسز متعدد شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہیں جن میں پروگرامنگ، ہیومینٹیز (انسانی علوم) بزنس، ہیلتھ اینڈ میڈیسن اور آرٹ اینڈ ڈیزائن وغیرہ شامل ہیں۔ ہر آن لائن کورس کو مکمل کرے میں ایک سے بارہ ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ ہاورڈ یونیورسٹی کے آفیشل لنک پر جا کر اپنے خوابوں کے عین مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کا پیش کردہ کورس حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر یونیورسٹی کی پیش کردہ مفت کلاسز، اس کا احاطہ نہیں کرتی ہیں جو آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو ہارورڈ یونیورسٹی معاوضہ آن لائن کورس بھی پیش کررہی ہے اور ان پر کچھ ہزار ڈالرز تک لاگت آسکتی ہے۔ جب کہ کچھ بیش قیمت کورسز بھی موجود ہیں ، کچھ سستے بھی ہیں جن کی قیمت مونگ پھلی کے دانے کے برابر بھی نہیں۔ لہٰذا جو طلبا اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ اس سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔

link: https://online-learning.harvard.edu/catalog

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو