ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اقدام

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اقدام

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اقدام

یونیورسٹیوں کو معیار کا مرکز سمجھا جاتا ہے، شفقت محمود

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کے روز کہا کہ یونیورسٹیوں کو معیاری روایتی اور ورچوئل تعلیم کا مرکز سمجھا جاتا ہے جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات ڈیجیٹل لرننگ اینڈ اسکلز انرچمنٹ انیشی ایٹیو (ڈی ایل ایس ای آئی) کے فیز ٹو کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل سمیت سی ای او کورسیرا، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، سینئر فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھئے: کے پی میں اسکولوں کے اوقاتِ کار معمول پر واپس آ گئے

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے آن لائن سیکھنے کے پلیٹ فارم کورسیرا کے ساتھ شراکت میں ڈی ایل ایس ای آئی شروع کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے فیز ون کے نتیجہ خیز اختتام کے بعد، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے کورسیرا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور پروگرام کو باضابطہ طور پر رعایتی قیمتوں کے ماڈل پر شروع کیا ہے۔

ایچ ای سی کا مقصد اس اختراعی ڈیجیٹل لرننگ اور اسکلز انرچمنٹ انیشی ایٹیو کے ذریعے ایک ہزار سے زائد کورسز اور 28 لرننگ ٹریکس کے ساتھ پرجوش طلباء میں آن لائن سیکھنے اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بنیادی طور پر معیاری تعلیم کی عدم موجودگی اور مطابقت نہ ہونے سمیت پاکستان کا تعلیمی نظام بہت سے چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ کے لیے کورسیرا جیسے انٹرمیڈی ایشن کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھئے: یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنر مندی کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور کورسیرا کے ذریعے پیش کیے جانے والے کورسز اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا ایک شاندار موقع ہیں خاص طور پر ایسے وقت میں جب کووڈ 19 نے آن لائن سیکھنے کی اہمیت کو بہت بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی کوششوں کو بھی سراہا جنہوں نے یونیورسٹی کی قیادت، فیکلٹی اور انتظامی عملے کو اپنی صلاحیت بڑھانے کی تربیت فراہم کی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو