برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات کے گریجویٹس کو ویزہ دینے کا اعلان

برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات کے گریجویٹس کو ویزہ دینے کا اعلان

برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات کے گریجویٹس کو ویزہ دینے کا اعلان

برطانوی حکام نے دنیا کی بہترین جامعات سے گریجوشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نئی پالیسی کے تحت ورک ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی ممتاز ترین اور نامور جامعات سے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اپنے مستقبل کا آغاز کرنے کے لیے برطانیہ کی جانب سے ورک ویزہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت ایسی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات برطانیہ کا نیا ورک ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، جو رواں برس ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز

یا سائمنڈز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ یا دی اکیڈمک آف ورلڈ یونیورسٹیز میں سے کسی رینکنگ میں ٹاپ 50 یونیورسٹیز کا حصہ بنی ہو۔

نئی ویزہ (ہائی پوٹینشل انڈیویژول) اسکیم کے تحت اپلائی کرنے والوں کو جاب آفر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر وہ مخصوص ضروریات پر پورا اترے تو وہ طویل المیعاد (لانگ ٹرم) ویزے کےلیے بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی کوئی یونیورسٹی اس فہرست میں شامل نہیں جس کے طلبہ و طالبات کو نئی اسکیم کے تحت ویزہ دیا جائے جبکہ اس فہرست میں امریکا کی 20 جامعات شامل ہیں اس کے علاوہ کینیڈا، جاپان، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، چین، سنگاپور، فرانس اور سوئیڈن کی بیشتر جامعات اس فہرست میں شامل ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نئی ویزہ اسکیم کے لیے امیدواروں کا سیکیورٹی کرمنل ریکارڈ کلیئر ہونا چاہیے جب کہ انہیں انگریزی لکھنے، بولنے، سننے اور پڑھنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو