برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

 

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں فلیگ شپ ہائر ایجوکیشن پروگرام 'پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے' قومی نصاب کی تشکیل کے لیے ایف سی ڈی او کی تکنیکی معاونت اور تحقیق کے لیے تعاون شامل ہے۔

انہوں نے کلاس رومز کو جوڑنے، اسکول سے باہر رہنے والے 5,000 بچوں کو واپس لانے اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صنعت، شعبے اور اپرنٹس شپ پروگرام کے درمیان روابط استوار کرنے میں برٹش کونسل کی مدد پر بھی روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان کے لیے برطانیہ کی امداد اور تعاون  کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برطانوی عوام کے ساتھ ہیں اور برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلیمی تعلقات کو فروغ دے گی۔

رانا تنویر حسین نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے 2022 میں برطانیہ میں ہونے والے ورلڈ ایجوکیشن فورم میں شرکت کی باضابطہ دعوت کے جواب میں کہا کہ انہیں تعلیم کے فروغ کے لیے ہونے والے دنیا کے اس سب سے بڑے اجتماع میں پاکستان کے تعلیمی نظام اور اقدار کو اجاگر کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوگی۔  

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ جتنا ممکن ہو سکے کام کرنا چاہتا ہے۔ دونوں وفود نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو